حضرت مولانا سید اسجد مدنی جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر منتخب 

تازہ خبر
حضرت مولانا سید اسجد مدنی جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر منتخب 
ذمہ داران جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی و ضلع میدک کی پرجوش ملاقات و مبارک باد
کاماریڈی:۔20؍مئی
(پریس نوٹ)
 محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا ممبئی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم کو باتفاق آراء جمعیۃ علماء ہند کا نائب صدر منتخب کی گیا،
 جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی و ضلع میدک کے ذمہ داران بالخصوص خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری، الحاج سید عظمت علی، مفتی عمران خان قاسمی، مفتی محمدخواجہ شریف مظاہری، سید عنایت اللہ، حافظ یوسف انور حلیمی، حافظ خواجہ
یاسین حلیمی، شیخ اسماعیل، محمد حمزہ ودیگر کارکنان نے حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب دامت برکاتہم العالیہ سے جمعیۃ علماء ہند کے نائب صدر منتخب ہونے پر پرجوش ملاقات کی اور مبارک باد پیش کرنے کے بعد دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،