مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کاماریڈی کے طالب علم کو مبارکباد

تازہ خبر
مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور کاماریڈی کے طالب علم کو مبارکباد
کاماریڈی :۔17؍مارچ
(زین نیوز)
  سید عبدالحفیظ منیری کے بموجب شیخ یاسین بن جناب حافظ شیخ عبداللہ صاحب دامت برکاتہم (نظام پیٹ) نے ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید (حفظًا ) ناظم مدرسہ حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری صاحب مدظلہ کی سرپرستی اور اساتذۂ
مدرسہ محترم حافظ محمدعبدالواجد علی خان حلیمی صاحب محترم حافظ محمد خواجہ یاسین حلیمی صاحب، و محترم حافظ محمد مجاہد صاحب منہاجی زیدمجدھم کی براہِ راست نگرانی میں سنانے کی سعادت حاصل کی۔
ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں اللہ نے ہمیں ایسے ادارہ سے وابستہ فرمایا جس کی براہ راست سرپرستی مشائخ و بزرگانِ دین کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ اس ادارہ کی نظر بد سے حفاظت فرمائے غیبی خزانوں سے مدرسہ کی مدد فرمائے آمین