شراب کے نشہ میں دھت شخص مگرمچھوں کے ساتھ طاقت آزمائی کرنے پہنچا
منظر دیکھ کر لوگ حیران۔ویڈیو دیکھیں
نئی دہلی:۔18؍مارچ
(زین نیو ز ڈیسک)
سوشل میڈیا
ایک ایسا پلٹ فارم ہے جو انسان کو بروقت معلومات کے ساتھ چونکا دینے والی اور تفریح کی ویڈیوز شئیر ہوتی ہیں ان میں اکثر مزاحیہ کی ویڈیوز زیادہ ہوتی ہیں
ہر دن کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی ہے کچھ تفریح فراہم کرتی ہیں تو کچھ ویڈیو تنقیدوں کا شکار ہو جاتی ہے تو کوئی ویڈیو طنز و مزاح کا موضوع بن جاتی ہیں تو کوئی ویڈیو عوام کے پسند یدہ بن جاتی ہے اور جلد ہی صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں
ان دنوں سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس کی وجہ جانوروں کی معصومیت، ان کی محبت بھری اور چونکا دینے والی حرکتیں ہیں۔ ان کی حرکات کو دیکھ کر مزاج تازہ ہوجاتا ہے۔
ایسی ایسی ویڈیو ز منظر عام پر آرہی ہیں کہ دیکھنے کے بعد عقل دنگ رہ جاتی ہے اور انسان سوچنے پر مجبور ہے
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں ایک شخص میں اچانک ایسی طاقت پیدا ہوگئی کہ وہ خوفناک مگرمچھ سے لڑنے کے لیے اکیلا نکلا۔ درحقیقت لوگ اسے نشے کا عادی قرار دے رہے ہیں
https://twitter.com/HasnaZarooriHai/status/1633736352373043200
اور یہ قیاس بھی کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ اس قدر نشے میں تھا کہ وہ خود ہی بھول گیا تھا کہ وہ جہاں بھی آگے بڑھ رہا تھا خطرہ اس کا منتظر تھا۔ جو تماشائیوں کے لیے بہت مضحکہ خیز تھا۔ اس ویڈیو کو ٹوئٹر اکاؤنٹ @HasnaZarooriHai پر شیئر کیا گیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص تالاب کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا تھا۔ جہاں ایک چھوٹے سے ٹیلے پر کچھ مگرمچھ دھوپ میں نہاتے ہوئے دیکھے گئے۔ لیکن یہ دیکھ کر وہ شخص جس طرح پرسکون انداز میں آگے بڑھ رہا تھا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 22 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا- یہ دیسی شراب کی طاقت ہے۔