جمعیت علماء کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس، تمام کارکنان سے شرکت کی اپیل

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
جمعیت علماء کاماریڈی کا مشاورتی اجلاس، تمام کارکنان سے شرکت کی اپیل
کاماریڈی :۔18؍اگست
(ای۔میل)
محمد فیروز الدین، پریس سکریٹری نے اطلاع کے مطابق حضرت مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی مدظلہ کی ہدایت پر آج 19 اگست، بروز منگل قبل از نمازِ ظہر جمعیت علماء کاماریڈی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا، جس میں حافظ محمد جہانگیر حلیمی (خازن) اور حافظ محمد عبدالرحمن (صدر جمعیت علماء میڈچل) مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔
اس اجلاس میں نہ صرف موجودہ حالات پر مشاورت کی جائے گی بلکہ 31 اگست، بروز اتوار، حیدرآباد میں ہونے والے یک روزہ تربیتی اجلاس کی تیاریوں اور اس کی کامیابی کے لائحۂ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر جمعیت علماء کاماریڈی)، الحاج میر فاروق علی (خازن)، حافظ محمد یوسف حلیمی انور (نائب صدر) اور الحاج سید عظمت علی (جنرل سیکریٹری) نے مشترکہ اپیل کی ہے کہ تمام کارکنان و ذمہ داران وقت مقررہ پر اجلاس میں شریک ہو کر اسے کامیاب بنائیں