Delhi-ias-officer-honours-priest

کلکٹروڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پجاری کو اپنی سرکاری کرسی پر بٹھایا

تازہ خبر قومی
کلکٹرو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پجاری کو اپنی سرکاری کرسی پر بٹھایا
 تنازعہ اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معافی مانگ لی
دہلی:۔24؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی میں کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے طور پر تعینات ایک نوجوان آئی اے ایس افسر نے ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنازعہ کھڑا کر دیا ہے جس میں اسے ایک بچاری کا استقبال کرتے ہوئے اور اسے اپنی سرکاری کرسی پر بیٹھاکر تہنیت  پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
  •  اس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئی اے ایس افسر تنازعہ میں آگیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد افسر نے معافی مانگ لی تاہم انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ دہرائیں
ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ 2019 بیچ کے آئی اے ایس افسر لکشے سنگھل، جنوب مغربی دہلی کے ضلع مجسٹریٹ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنے گرو کا احترام کر رہے تھے اور اس کا ان کی سرکاری ذمہ داری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق افسر کو وارننگ جاری کی گئی کہ آئندہ ایسی باتیں نہ دہرائیں۔

 لکشیا کا کہنا ہے کہ اپنے گرو کو کرسی پر بٹھا کر وہ صرف ان کا احترام کر رہے تھے اور اس کا ان کی سرکاری ذمہ داری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
افسر نے کہاکہ وہ میری پیدائش کے وقت سے ہی میرے گرو رہے ہیں۔آئی اے ایس سنگھل نے کہا کہ جس شخص کو میں نے کرسی پر بٹھایا وہ میری پیدائش کے وقت سے ہی میرا گرو ہے۔
میں نے اسے عزت دینے کے لیے اپنے دفتر میں بلایا تھا۔ سنگھل نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف احترام کا اظہار کرنے کے مقصد کے لئے تھا اور سرکاری کام میں مداخلت سے متعلق نہیں ہے اور مزید کہا کہ وہ مستقبل میں خبردار رہیں گے
جب میں کالج میں تھا، تو اس نے مجھے یو پی ایس سی سول سروسز کی تیاری کرنے کا مشورہ دیا۔ میں خیال رکھوں گا کہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔