بنگلورو میں بی ایم ڈبلیو کار سے 14 لاکھ کی نقدی چوری
چور کھڑکی توڑ کر اندر داخل، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید
بنگلورو:۔23؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
بنگلورو کے ایک بازار میں دن دہاڑے ڈکیتی کے واقعہ میں ایک کھڑی لگژری کار سے 13 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئاس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی ہے
بنگلورو کے ایک بازار میں کھڑی بی ایم ڈبلیو کار سے دو افراد نے 14 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی۔ یہ پورا واقعہ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔ ماسک پہنے ہوئے دو افراد بنگلور کے سرجاپور میں سب رجسٹرار کے دفتر کے باہر BMW کار کے قریب آتے دیکھا جا سکتا ہے
58 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان موٹر سائیکل پر سوار نظر آ رہا ہے۔ اس نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھا ہے۔ اسی دوران ایک اور شخص بی ایم ڈبلیو کار کے قریب سے گزر رہا ہے، اس نے بھی ماسک پہن رکھا ہے۔ کچھ دیر چلنے کے بعد وہ گاڑی کی ڈرائیور سیٹ سائیڈ کی کھڑکی کو کسی چیز سے توڑتا ہے، پھر کھڑکی سے گاڑی میں داخل ہوتا ہے۔
اس دوران موٹر سائیکل پر کھڑا اس کا ساتھی ادھر ادھر نظر رکھتا ہے۔ کچھ ہی دیر میں چور گاڑی سے 14 لاکھ روپے نقد لے کر نکل گیا۔ پھر وہ دونوں وہاں سے موٹر سائیکل پر بھاگ گئے۔
https://twitter.com/saffronic_vibes/status/1716382599063462146
پولیس نے کہاہے کہ ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔اس معاملے پر پولیس حکام نے بتایا کہ دو لوگوں نے BMW X5 سیڈان کار سے 14 لاکھ روپے کی نقدی چوری کی ہے جس کی مالیت ایک کروڑ روپے تھی۔
ہم نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔ ملزمان نے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فی الحال سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دونوں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔