سبکدوشی سے صرف 25 دن قبل بھی کرپشن سے باز نہ آئے!
جگتیال میں ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر 22 ہزار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جگتیال 6:۔ اگست
(زین نیوز)
محکمہ ٹرانسپورٹ کے جگتیال ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر صرف 25 دن بعد سبکدوش ہونے والے تھے، آخری ایامِ ملازمت میں بھی کرپشن سے باز نہ آئے۔ بھدرو نائیک نامی یہ افسر 22 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے انسدادِ رشوت ستانی (اے س بی )حکام کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، ششی دھر نامی شخص، جو کورٹلہ کا رہائشی ہے، اُس کی جے سی بی گاڑی کو پولیوشن سرٹیفکیٹ اور انشورنس دستاویزات نہ ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے ضبط کر لیا تھا۔ بھدرو نائیک نے جے سی بی اور فون واپس کرنے کے بدلے 40 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تاہم بعد میں 35 ہزار روپے میں سودا طے پایا۔
ششی دھر نے اسی روز 13 ہزار روپے نقد دے دیے، اور باقی 22 ہزار روپے نائیک کے ڈرائیور اروند کے ذریعہ پہنچائے جا رہے تھے، جس دوران اے س بی کے ڈی ایس پی وجے کمار نے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری جگتیال میں دفترِ ٹرانسپورٹ کے احاطے میں عمل میں آئی، جب افسر نے شکایت کنندہ سے ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسرکے نجی ڈرائیور کے ذریعے 22,000 روپےآج یعنی 6 اگست 2025 کو A2 کے ذریعے شکایت کنندہ سے حاصل کیے گئے
یہ رشوت شکایت کنندہ کے پرکلیمر وہیکل پر کیس نہ درج کرنے، جرمانہ عائد نہ کرنے اور ضبط شدہ موبائل فونز واپس کرنے کے بدلے طلب کی گئی تھی۔مذکورہ رقم ڈرائیور بھانوت اروند (A2) کے قبضے سے اس کے اقرار پر برآمد کی گئی۔ کیمیکل ٹیسٹ کے دوران اس کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں مثبت پائی گئیں، جو رشوت کی وصولی کی تصدیق کرتی ہیں
انسدادِ رشوت ستانی کے حکام نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کر دیا۔قابلِ ذکر ہے کہ بھدرو نائیک کو حال ہی میں جگتیال منتقل کیا گیا تھا، اور ماضی میں بھی وہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ موٹر وہیکل انسپکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتے وقت بھی انہیں انسدادِ رشوت ستانی نے رشوت کے کیس میں پکڑا تھا۔
عوامی حلقوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران کے لیے ریٹائرمنٹ کی تقریب جیل میں ہی منائی جانی چاہیے۔”متاثرین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندارانہ خدمت کے بجائے کرپشن سے کیریئر کا اختتام انتہائی افسوسناک ہے۔
محکمہ انسدادِ رشوت ستانی (ACB) کریم نگر یونٹ بھدرو نائیک کو خصوصی عدالت برائے انسدادِ رشوت ستانی مقدمات، کریم نگر میں پیش کردیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ انسدادِ رشوت ستانی کےعہدیداروں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم رشوت کا مطالبہ کرے تو عوام فوری طور پر محکمہ انسدادِ رشوت ستانی، تلنگانہ کے ٹول فری نمبر 1064 پر رابطہ کریں۔
اے س بی سے واٹس ایپ (9440446106)، فیس بک (Telangana ACB) اور X/ٹوئٹر (@TelanganaACB) پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔شکایت کنندہ کا نام اور تمام معلومات کو مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔
