earthquake

زلزلہ: دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8، مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔

تازہ خبر قومی
زلزلہ: دہلی این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8، مرکز ہندوکش افغانستان تھا۔
نئی دہلی:۔5؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی این سی آر میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے رات 9 بجکر 31 منٹ پر محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ رات 9.31 بجے آیا۔
 زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ دہلی ایل سی آر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پونچھ میں لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔
شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں خاص طور پر جموں و کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں۔ ہندوکش کا علاقہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں آبادی بہت کم ہے۔ اس کے علاوہ زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے نقصان کا بہت کم امکان ہے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ڈائریکٹر جے ایل گوتم نے این ڈی ٹی وی کو بتایا، "شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں، خاص طور پر جموں و کشمیر اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
زلزلے سے فی الحال کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔زلزلے کے جھٹکے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش بتایا جا رہا ہے۔
دہلی این سی آر میں زلزلہ آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.8 ناپی گئی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق یہ زلزلہ رات 9.31 بجے آیا۔

افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کئی شہروں میں لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ اسلام آباد اور لاہور میں زلزلے کے جھٹکے لوگوں نے محسوس کیے، لوگوں نےہندوستان کے امرتسر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
 زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس سے قبل افغانستان میں آج رات 8 بج کر 17 منٹ پر 3.9 شدت کے زلزلے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جموں و کشمیر کے گلمرگ میں ہفتہ کی صبح 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) نے بتایا کہ جھٹکا آج صبح 8:36 بجے لگا۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 129 کلومیٹر نیچے گلمرگ سے 184 کلومیٹر دور تھا۔فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام کے مطابق اس سال جون سے اب تک مختلف شدت کے 12 جھٹکے جموں و کشمیر کو جھٹکا چکے ہیں۔اس سے پہلےجموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں 10 جولائی کی صبح 4.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔