حیدرآباد: آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ پی ای ٹی کی بدتمیزی
طالبہ کے والدین اور رشتہ داروں کا اسکول میں شدید احتجاج ۔ توڑ پھوڑ
حیدرآباد: ۔5؍اگست
(زین نیوز)
حیدرآباد کے راجندر نگر کے ایک اسکول میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی ۔جب ہجوم نے ایک طالبہ کے ساتھ اسکول کے پی ای ٹی انسٹرکٹر کے ناروا سلوک اور بدتمیزی کے خلاف احتجاج میں فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق عطا پور میں واقع ایس آر ڈیجی اسکول ایک 8ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ بدتمیزی اور فون پر اسے ہراساں کرنے کے بعد ہفتہ کو طالبہ کے والدین اور رشتہ داروں کا اسکول میں شدید احتجاج کیا اسکول کے عملہ پر حملہ کیا۔
والدین اور ان کے رشتہ دار وں نے کمپیوٹر روم میں بھی توڑ پھوڑ مچائی۔یہ واقعہ راجندر نگر کے عطاپور میں واقع ایس آر ڈیجی اسکول میں پیش آیا۔
والدین نے شکایت کی ہے کہ پی ای ٹی وشنو نے طالب علم کے ساتھ باقاعدگی سے بدتمیزی کرتا ہےجب طالبہ اپنے والدین کو پی ای ٹی وشنو کے بارے میں بتایا تو اس کے والدین اور رشتہ داروں نے اسکول پہنچ کے فرنیچر اور کمپیوٹر روم کو تباہ کردیا۔
اسکول میں پرنسپل اور دیگر اساتذہ پر حملہ کیا اسی دوران پی ای ٹی وشنو نے فون بند کر دیا اور بھاگ گیا۔واقع کی اطلاع کے بعد ہجوم نے اسکول کے فرنیچر کو نقصان پہنچایا اور مبینہ طور پر عملہ پر حملہ کیا۔عطاپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مجمع کو منتشر کردیا۔طالبہ کے والدین نے عطاپور تھانے میں شکایت درج کرائی۔
پولیس نے پی ای ٹی انسٹرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔طلبہ تنظیمیں ا سکول پہنچ گئیں۔طالبہ کے ساتھ ٹچیر کی بد تمیزی کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ طلباء کو غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا ہے۔طلباء تنظمیموں کے ذمہ داروں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسکول کی مسلمہ حیثیت ختم کردینے کا مطالبہ کیا