جگتیال کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت محمد ریاض الدین ماما کا انتقال 

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال کی ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت محمد ریاض الدین ماما کا انتقال 
جگتیال، 23 جولائی
 (زین نیوز)
شہر جگتیال کی ممتاز، ہر دلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت، سابق صدر ملت اسلامیہ جگتیال اور موظف مدرس جناب محمد ریاض الدین ماما ‘  بعمر65 سال آج فجر کے وقت انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند دنوں سے علیل تھے اور زیر علاج تھے۔ آج صبح تقریباً پانچ بجے ان کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی۔ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی شہر بھر میں رنج و الم کی فضا چھا گئی۔
بلالحاظ مذہب و ملت بڑی تعداد میں لوگ ان کی رہائش گاہ پر پہنچے اور آخری دیدار کیا۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر  قلعہ جگتیال میں مرحوم کے فرزند حافظ محمدرضوان الدین (یٰسین) نے پڑھائی اور تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں سوگواروں نے شرکت کی۔
مرحوم نے ملت اسلامیہ جگتیال کے صدر کی حیثیت سے پانچ معیادوں تک نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سوٹا کے بھی صدر رہ چکے تھے۔ اپنی زندگی میں مختلف مذہبی، تعلیمی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ رہے اور ملت و قوم کے لیے بے لوث خدمات انجام دیتے رہے۔
علماء دین سے قریبی تعلق رکھتے تھے انکے مشوروں کا احترام کرتے تھے انکے دو صاحبزادے حافظ قرآن ہیں ان میں سے ایک عالم مفتی بھی ہیں سماجی خدمت انکی اپنی دلی خواہش پر کرتے تھے بی آر ایس کے دورِ اقتدار میں بلدیہ جگتیال کے کوآپشن ممبر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ ان کی شخصیت تمام طبقات میں یکساں طور پر مقبول تھی۔شہر کی مختلف دینی، ملی و سماجی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے مفتی محمد فرقان الدین  قاسمی سے موبائل نمبر 8341457860 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔سینئر کانگریس لیڈو و سابق وزیر ٹی جیون ریڈی ‘ رکن اسمبلی جگتیال سنجے کمار‘اور دیگر سیاسی قائدین نے مرحوم کے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور متعلقین کو پرسہ دیا۔