جگتیال میں یومِ آزادی کے موقع پرساکشی رپورٹر محمد حیدر علی کوتہنیت
جگتیال16؍اگست
( نمائندہ زین نیوز)
ضلع ہیڈکوارٹر جگتیال کے جمی گدہ میں واقع زم زم مسجد کے احاطہ میں 79ویں یومِ آزادی کی پُروقار تقریبات ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئیں۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی اور مجاہدینِ آزادی کو خراجِ عقیدت سے ہوا۔
اس موقع پر حال ہی میں تلنگانہ اسٹیٹ ورکنگ جرنلسٹس یونین (IJU) جگتیال ضلع کے نائب صدر منتخب ہونے والے معروف صحافی محمد حیدر علی (ساکشی ٹی وی) کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کا اہتمام زم زم مسجد کمیٹی اور مکرم پور یوتھ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا۔ مقررین نے حیدر علی کی صحافت میں نمایاں خدمات، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کی جرات مندانہ کاوشوں اور سماجی شعور بیدار کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حیدر علی اپنی صحافت کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوں گے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کا سبب بنیں گے۔
اس تقریب میں کمیٹی کے صدر نذیر احمد، مسجد کے امام، یوتھ ایسوسی ایشن کے اراکین، مقامی معززین اور بڑی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے۔ محمد حیدر علی نے تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر شکر گزار ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ عوام کی آواز بن کر سچائی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
