مٹ پلی کی غریب لڑکی کی شادی کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت کی امداد

تازہ خبر تلنگانہ
مٹ پلی :۔16؍نومبر
(پریس نوٹ)
حسین نگر جو شہر مٹ پلی سے 6کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے کے رہنے والے گورے میاں کی دختر کی شادی چند ماہ قبل کٹاکشاپور ضلع ورنگل کے قادیانی لڑکے سے طئے ہوئی تھی
 حضرت مولانا سید ایوب قاسمی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل کی بروقتا اطلاع پر ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی مفتی عبد المعز شامزی،قاضی عبدالحمید ،قاری محمود الحسن ،حافظ محمد آصف،محمد اظہر MPYYنے فوری کارروائی کرتے ہوئے قادیانی لڑکے سے ہونے والی شادی کو  روکوادیا چونکہ لڑکی کا گہرانہ مالی بدحالی کا شکار ہے
اس لیے ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت نے وعدہ کیا کہ مناسب جگہ رشتہ طئے ہونے پر شادی کے اخراجات مجلس تحفظ ختم نبوت برداشت کر یگی۔
 15؍نومبر 2022 کو کوناپور منڈل سارنگاپور ضلع جگتیال کے ساکن لڑکے سے شادی طئے ہونے پر مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے شادی کے اخراجات برداشت کئے گئے
جس میں حضرت مولانا ارشد القاسمی صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش اور مولنا سید ایوب قاسمی صاحب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ورنگل کا گرانقدر تعاون کے ساتھ مجلس تحفظ ختم نبوت مٹ پلی کی جانب سے خطیر رقم شامل تھی
نکاح مولانا سلطان قاسمی صاحب نے پڑھا اور ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت نے عاقدین اور دونوں خاندانوں کو مبارکباد پیش کی دیہاتوں میں رہنے والے غریب مسلمانوں کی غربت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر قادیانی لابی طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو مرتد کرنا چاہتے ہیں
ایسے میں مجلس تحفظ ختم نبوت کی خدمات مثالی ہیں جو بروقت ہر طرح کا تعاون پیش کرکے امت کے دین و ایمان کے تحفظ میں پیش پیش ہیں اللہ پاک ان مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے آمین