ایم۔وی۔ایس گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج۔ محبوب نگر میں توسیعی لیکچر کا انعقاد

ادبستان تازہ خبر تلنگانہ
 محبوب نگر:۔16؍نومبر
(ای۔میل)
شہر محبوب نگر کے مشہور و معروف تعلیمی ادارہ  میں آج اردو میڈیم طلبا کے لۓ شعبہ اردو کی جانب سے ایک توسیعی لیکچر بعنوان ” گریجویشن کی سطح پر اردو طلبا کے مسائل اور امکانات“منعقد کیا گیا۔
پرنسپل ڈاکٹر کے۔پدماوتی نے صدارتی کلمات ادا کۓ اور مہمان خصوصی پرفیسر سید فضل اللہ مکرم صاحب کی تہنیت فرمائی۔ آپ حیدر آباد سنٹرل یونیورسٹی کے صدر شعبہ اردو ہیں اور جنوبی ہند میں آپ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
پرفیسر صاحب نے طلبا سے مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ اردو کے طلبا اپنے مستقبل سے مایوس نہ ہوں ، زبانِ اردو کی مہارت کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم بھی حاصل کریں۔موبائل کا صحیح استعمال کرنا سیکھیں۔
پابندی سے اخبارات کا مطالعہ کریں تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ ہم زندگی کے اس سفر میں کہا ں کھڑے ہیں اور کامیابی کے حصول کے لۓ کتنی جدوجہد کرنا باقی ہے۔
 ” محبت اور محنت“ سے زندگی کی راہیں کھل جاتی ہیں۔ اپنی زندگی کا کوئی مقصد بنائے بغیر مقصد کے تعلیم بے سُود ہے۔اردو کے طالبعلم صرف پیشہ تدریس  سے ہی نہیں بلکہ صحافت اور میڈیا سے جڑیں۔
 اپنے علم کو فنی مہارتوں اور تکنیکی صلاحیتوں سے آراستہ کریں۔ لیکچر کے بعد طلبا کے درمیان  بدستِ پرفیسر صاحب  سرٹی فکیٹ کورس کے اسناد کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ طلبا کی کثیر تعداد اس لیکچر سے مستفیذ ہوئی۔
کالج کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر عظمت اللہ، عارفہ جبین، آفرین سلطانہ اور محمد توفیق لیکچرار بھی اس جلسہ میں شریک رہے۔