Himanta- Biswa sarma

سونیا گاندھی کاگھر جلا دینا چاہئے وزیر اعلیٰ آسام ہمنتا بسوا سرما کا نفرت انگیز بیان ایف آئی آر درج

تازہ خبر قومی

سونیا گاندھی کا گھر جلا دینا جانا چاہئے
وزیر اعلیٰ آسام ہمنتا بسوا سرما کا نفرت انگیز بیان ایف آئی آر درج

گوہاٹی:. 21/ستمبر
(زین نیوز)

آسام کے سینئر کانگریس لیڈر دیببرتا سائکیا نے سونیا گاندھی کے بارے میں ان کے مبینہ "نفرت انگیز بیان” کے لئے وزیر اعلی ہمانتا بسوا شرما کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
مسٹر ہمانتا شرما نے 18 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے ودیشا ضلع میں ایک ریلی کے دوران مبینہ طور پر کہا تھا کہ محترمہ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ کو جلا دینا چاہئے۔
انڈین نیشنل کانگریس کے ایک اہم رکن و سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ کو اپنی ہندو شناخت کے بارے میں طعنہ دیتے ہوئے ہمنتا سرما نے براہ راست مشورہ دیا کہ 10 جنپتھ کو جلا دیا جائے آسام اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مسٹر سائکیا نے اپنی شکایت میں کہا۔
10 جن پتھ دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ ہےمسٹر سائکیا نے کہا کہ قانون کی حکمرانی والے ملک میں، ہمانتا سرما نے انتخابی بیان بازی کو اپنی بد ترین شکل میں لے لیا ہے اور تشدد اور آتشزنی کی طرف واضح طور پر اکسایااگرچہ یہ بیان مدھیہ پردیش میں دیا گیا تھا، لیکن اسے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا گیا ہے اور یہ آسام میں قابل رسائی ہے
سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیوہ ہیں اور ایک 77 سالہ خاتون کی رہائش گاہ کو جلانے کا مشورہ دے کر، ہمانتا سرما نہ صرف اپوزیشن کے ایک نمایاں چہرے پر حملہ کر رہے ہیں بلکہ اگ لگادینے کے لیے ایک واضح کال بھی دے رہی ہیں۔
مسٹر سائکیا نے کہا کہ آئینی اختیار رکھنے والے شخص کے اس طرح کے بے ہودہ بیانات میں گمراہ افراد کو تشدد کا سہارا لینے اور 10 جنپتھ کے رہائشیوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہنچانے کا امکان ہے
انھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر پر انڈین پینل کوڈ کے تحت فسادات پھیلانے اور تشدد کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا جا سکتا ہے۔
20 ستمبر کو درج کی گئی شکایت میں، دیببرتا سائکیا نے وزیر اعلیٰ کی تقریر پر ایک اخباری رپورٹ کا لنک شیئر کیاانھوں نے کہا کہ ہم نے پولیس سے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل کی ہے۔
ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ وہ شکایت کی جانچ کر رہے ہیں اور اس پر ابھی فیصلہ کرنا ہے۔چیف منسٹر فی الحال راجستھان میں بی جے پی کے لئے مہم چلا رہے ہیں جو اس سال کے آخر میں انتخابات میں جائیں گی اور انہوں نے شکایت پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے