حیدرآباد: راجندر نگر میلار دیو پلی ٹاٹا نگر میں ایک گودام میں آتشزدگی کا واقعہ
حیدرآباد : ۔20؍اگست
(زین نیوز )
حیدرآبادِرنگاریڈی ضلع راجندر نگر پولس اسٹیشن حدود کے تحت گدے کے گودام میں اتوار کی علی الصبح زبردست آگ لگ گئی۔۔ گدے بنانے والی ایک کمپنی میں اتوار کی صبح شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ گودام میں موجود گدے جل کر راکھ ہو گئے۔ روئی کے گدے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے
مقامی لوگوں نے ٹاٹا نگر میں واقع گودام سے بھاری دھواں اٹھتے دیکھا جس پر پولیس کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا گیا۔ چند ہی منٹوں میں دو فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔
فوری طور پر موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ کے عملہ نے تین فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ فہیم نامی شخص کے گدے کے گودام میں آگ لگنے سے تقریباً 15لاکھ املاک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
راجندر نگر پولس اسٹیشن کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ جی ایچ ایم سی کی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کی کارروائیاں کیں۔ گودام فہیم نامی شخص کی ملکیت ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔
A major fire breaks out at a mattress godown in Rajendra Nagar, teams of @Director_EVDM were pressed into service pic.twitter.com/3OUWPX0zp8
— S.M. Bilal (@Bilaljourno) August 20, 2023
بچاؤ آپریشن میں ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ فائر عملہ نے حصہ لیا۔ گدے بنانے کے گودام میں چوں کہ روئی کا زبردست ذخیرہ تھا روئی کی وجہ سے زبردست آگ بھڑک اٹھی اور پورے گودام کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔ گودام میں کام کرنے والے دس مزدور نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے گودام سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد معائنہ پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔مزید تفصیلات ابھی آنی ہیں