Gulzar Azmi

الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیہ علماء مہاراشٹرکا انتقال

تازہ خبر قومی

 الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیہ علماء مہاراشٹرکا انتقال

ممبئی:۔ 20؍اگست
(زین نیوز)
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیہ علماء مہاراشٹر کے اطلاع کے بموجب الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیہ علماء مہاراشٹر کا آج صبح ساڑے دس بجے حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ مختصر سی علالت کے بعدوہ ممبئی کے بائیکلہ مسینا ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔جہاں انھوں نے آج آخری سانس لی

مزیدتفصیلات کے لئے

فضل الرحمن قاسمی پریس سکریٹری جمعیۃعلماء ہند 9891961134

 

 مفتی محمودزبیرقاسمی جمعیت علما تلنگانہ وآندھرا
اناللہ وانا الیہ راجعون 
گلزار اعظمی صاحب رحمہ اللہ جمعیت کا بھت بڑا سرمایہ، جوانی کے زمانہ سے جمعیت کے سرگرم کارکن، جماعت سے والہانہ عشق رکھنے والے، جمعیتی مزاج ومذاق ان کاخمیر، اور قائد ملت حضرت مدنی مدظلہ کی نظر نے تو انہیں دو آتشہ کردیا تھا
، ملکی سطح پر وہ مظلوموں کی آواز بنے، قانونی گلیاروں سے بڑی آشنائی، بڑے بڑے فیصلوں پر روک لگانے اور انہیں پلٹانے کے غیر معمولی حکمت عملی، جمعیت کی لیگل سیل کے ذمہ دار اور ہزاروں بے سہاروں کے لیے امید کی کرن، خوبی یہ کہ اپنے ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں یکسو، نام ونمود سے کوسوں دور، فرضی دعوؤں اور خبروں سے گریزاں، حضرت مدنی کی نظر باصفا نے اُن میں اخلاص و ہمدردی کے ایسے جوہر پیدا کردیے تھے
جو یقینا ان کے لیے توشہ آخرت اور سامانِ سرخروئ ہیں، اللہ کے یہاں اپنے دکھی بندوں کا سہارا بننے والوں اور مظلوموں کی دادرسی کرنے والوں کی بڑی قدر ہے، بارہا ملاقات کا موقع رہا، گفتگوٹھوس، بوڑھے حلق سے بھی جوانوں کو شرما دینے والی پر عزم گفتگو اور آواز، جمعیت حلال کمیٹی کے بھی یہ سربراہ تھے، حضرت مدنی مدظلہ کو ان پر اعتماد اور یہ اس اعتماد پر نہ صرف کھرے اترے بلکہ داد تحسین سے نوازے جاتے رہے، اپنی زندگی کی۹۰/ بہاریں دیکھیں
، اور آخری زمانہ تو قبولیتِ عام کا گزارا، قحط الرجال کے اس زمانے میں ایسوں کو کہاں تلاش کیا جاۓ، انسانیت کے غم کو اپنا غم سمجھنے والے، امورِ مسلمین میں اہتمام رکھنے والے، اللہ انہیں غریق رحمت فرماۓ، قبر کو جنت کا باغ بناۓ، اپنے مقرب اور برگزیدہ بندوں میں شامل فرماۓ،
 جنت الفردوس ان کا ٹھکانہ بناۓ۔ آ مین اہل خانہ کے ساتھ ساتھ جمعیت کے سبھی احباب تعزیت کے مستحق، اللہ ہر کسی کو صبر عطا فرماۓ اور نعم البدل مقدر فرماۓ۔۔