‘اسٹار پلس کےمشہور سیریل’’ گم ہے کسی کے پیار ‘‘کے سیٹ پر آگ لگ گئی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی
‘اسٹار پلس کےمشہور سیریل’’ گم ہے کسی کے پیار ‘‘کے سیٹ پر آگ لگ گئی
ممبئی:۔10؍مارچ
(آصف اقبال)
اسٹار پلس کے ٹی وی سیریل ‘گم ہے کسی کے پیار میں کے سیٹ پر جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے زبردست آگ لگ گئی۔ نیل بھٹ اور عائشہ سنگھ اسٹارر اس ٹی وی سیریل کا سیٹ ممبئی کے گورگاؤں فلم سٹی میں ہے۔
 واقعے کے وقت سیٹ پر ایک ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جہاں بچوں کا ایک سین شوٹ کیا جا رہا تھا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
معلومات کے مطابق سیٹ پر لگی آگ آس پاس کے کئی سیٹس تک پھیل رہی ہے۔ اب تک یہ آگ ٹی وی سیریل ‘تیری میری دوریاں’ اور ‘اجونی’ کے سیٹ تک پھیل چکی ہے۔

 آل انڈیا سنے ورکرس ایسوسی ایشن کے صدر سریش شیام لال گپتا نے یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ انہوں نے فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے اور کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔
سیٹ پر آگ لگتے ہی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا ، چاروں طرف کہرام مچ گیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سیریل سیٹ جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
 سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں لوگ ادھر ادھر بھاگتے ہوئے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دھواں نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
آل انڈیا سنے ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر سریش شیام لال گپتا نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی مسٹر ایکناتھ شندے سے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پروڈیوسر، پروڈکشن ہاؤس اور چینل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
 انہوں نے کہا کہ فلم سٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر کا فوری استعفیٰ لیا جائے، جن کی غفلت سے فلم سٹی میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ بغیر فائر سیفٹی کے ہو رہی ہے اور سکیورٹی کے کوئی انتظامات نہیں تھے۔