گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن میں ریگولرڈگری سال اول میں داخلوں کا آغاز
بودھن:۔5؍جولائی
(زین نیوزبیورو)
ایس رنگا رتنم پر نسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے بموجب تعلیمی سال 2023 – 24 ڈگری سال اول میں داخلوں کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن پر طلباء کے لئے آن لائن فارم کے ادخال کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
. واضح رہے کہ ساری ریاست میں ڈگری کالجوں میں داخلوں کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے ڈگری آنلائن سروسیز Dost ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن فارم قبول کیے جارہے ہیں. جس کا آغاز 16/مئی سے ہوچکا ہے
.انٹرمیڈیٹ کامیاب طلباء ڈگری میں داخلوں کے لیے اپنے بنیادی اسنادات کی نقل جیسے ایس ایس سی انٹر میڈ یٹ میمو، آدھار کارڈ، پاسپورٹ سائز فوٹو اور مئی 2023 سے جاری کردہ انکم اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کی نقل اور او ٹی پی سہولت کے لیے فون اور 200روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ کالج میں موجود ہیلپ ڈیسک سے رجوع ہوں۔
گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن علاقہ بودھن اور قریب کے علاقوں کے انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء وطالبات کے لئے بی. اے، بی. کام اردو، تلگو اور انگریزی میڈیم میں اور بی. ایس سی تلگو اورانگریزی میڈیم میں تعلیم کی سہولت ہے نیاک NAAC ادارے کی جانب سے کالج کو B گریڈ دیا گیا ہے۔
کالج میں ایک بہترین کتب خانہ ہے جس میں ڈیجٹل لائبریری بھی موجود ہے. کمپیوٹر لیب، سائنس لیب، جم اسپورٹس اور ورچوئل کلاس روم کی سہولت موجود ہے. طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جاتی ہے. کالج میں تمام مضامین کے لیے قابل اساتذہ موجود ہیں. کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کالج کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کی کوشش میں لگے ہیں جو طلباء کی تربیت دینی دنیاوی طرز پر کرتے ہیں۔
کالج میں مختلف پروگرامز ہوتے ہیں. طلباء کے مستقبل کے لئے جاب کے مواقع فراہم کرنے میں بہتر رہنمائی کی جاتی ہے. کالج میں طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ این ایس ایس، این سی سی بھی کرایا جاتا ہے کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے جگناسا اسٹڈی پروجیکٹ منعقد ہوتے ہیں اس میں شعبہ اردو کی صدر ناہیدہ بیگم کی زیر قیادت طلباء کو ریاستی سطح کاانعام دوم دو مرتبہ دیا گیا ہے ۔
طلباء کالج کی ویب سائٹ کے ذریعے فراہم کردہ معلومات سے بھی کالج کے بارے میں تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں. 24/جولائی سے سال اول کی کلاسس کا آغاز ہو گا. سبھی انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء وطالبات گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن آئے انکی داخلوں میں رہنمائی کی جائیگی۔
اپنے بہتر مستقبل کے لئے طلباء اس معیاری گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن کا انتخاب کریں.
داخلوں کے لیے ان فون نمبرات پر ربط کرسکتے ہیں
. 3rd phase تیسرے مرحلے کے لئے 14/جولائی تک کرسکتے ہیں۔
8919564314, 79813089909908628313+919912088271+919704778050