گجویل فرقہ وارانہ کشیدگی ۔پولیس نے 8 مقدمات درج کیے ۔11 افرادگرفتار

تازہ خبر تلنگانہ

گجویل فرقہ وارانہ کشیدگی ۔پولیس نے 8 مقدمات درج کیے۔11 افرادگرفتار
سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا نے والوں کے خلاف سخت کارروائی ۔کمشنر آف پولیس این شویتا

حیدرآباد: ۔5؍جولائی
(زین نیوز)

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں گجویل میں شیواجی کے مجسمے کی بنیاد کی مبینہ بے حرمتی اور دو گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بعد منگل 4 جولائی کو تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

سدی پیٹ پولیس کمشنر این شویتا نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران پیش آنے والے واقعات کے سلسلے میں آٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس نے مقدمات میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا کر بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں حالات پرامن ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ایک اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے شخص جو نشے کی حالت میں تھانے مبینہ طور پر چترپتی شیواجی کے مجسمے کے پاس مبینہ طور پر پیشاب کردیا ۔

یہ دیکھتے ہی ایک ہجوم اکٹھا ہو گیا اور اس شخص کو پکڑ کر مارا پیٹا ۔ ہجوم نے اسے جگہ صاف کروائی اور اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے نیم برہنہ کرکے سڑکوں پر پریڈ کرائی گئی۔ جئے شری رام کےنعرے لگوائے

واقعے کے بعد مقامی دائیں بازو کی تنظیموں نے منگل کو قصبے میں بند کی کال دی تھی۔ دوپہر کو ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران کچھ افراد نے دو مساجد پر پتھراؤ کیا۔

سدی پیٹ کمشنر آف پولیس این شویتا نے کہا کہ پتھراؤ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور اس واقعہ کے سلسلے میں گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ منگل کے روز، گجویل میں ایک مسجد کے باہر ایک بڑی ہجوم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں۔

ویڈیو کے جواب میں کمشنر نے کہا کہ لوگ صرف مسجد کے پاس سے گزر رہے تھے۔ممنوعہ احکامات جاری ہیں اور میں نے ذاتی طور پر دونوں برادریوں سے بات کی ہے۔ یہ حالات کنٹرول میں ہے اور یہ ایک عام بند کی کال تھی

کمشنر آف پولیس این شویتا نے کہا ہے کہ پتھراؤ کرنے والوں کی شناخت کی گئی اور کچھ گرفتاریاں بھی کی گئیں۔ پولیس ٹیمیں باقی افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کام پر لگی ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دو گروپوں کے درمیان تصادم کے بعد کشیدہ صورتحال کے درمیان منگل کو گجویل قصبے میں بغیر اجازت ریلی نکالنے پر کیسینو کے منتظم چکوٹی پروین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے

فرقہ وارانہ  ماحول کے بعد پولیس نے سیکوریٹی بڑھا دی۔ پڑوسی اضلاع سے اضافی فورسز کو موقع پر روانہ کیا گیا تاکہ بگڑنے سے روکا جا سکے۔ اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔گجویل اسمبلی حلقہ کی نمائندگی تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کررہے ہیں۔

دریں اثناء مجلس بچاؤ تحریک (ایم بی ٹی) کے رہنما امجد اللہ خان خالد نے الزام لگایا کہ مقامی پولیس اس واقعہ کو خاموش تماشائی بنی رہی۔انہوں نے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور سدی پیٹ کمشنر پر زور دیا کہ وہ تحقیقات کا حکم دیں، ساتھ ہی اقلیتی برادری کے لیے سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے منگل کے روز سدی پیٹ میں مبینہ ہجومی تشدد کی مذمت کی ہےاور کہاکہ ایک شخص جوکے کے پاس ، مبینہ طور پر نشے کی حالت میں خود کو آرام کر رہا ہے۔تشدید کا نشانہ بنایا گیا

پارٹی نے کہاکہ سدی پیٹ کے گجویل میں مدینہ مسجد پر بھی ہجوم کے ذریعہ پتھراؤ کیا گیا۔کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ہجومی تشدد کی مذمت کرتی ہے اور امن کی اپیل کرتی ہے۔ ہم شرابی کے شرمناک عمل کی مذمت کرتے ہیں، لیکن یہ ہجوم کے تشدد کا جواز نہیں بنتا