اعظم گڑھ: ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں حافظ عبد الرحمن سپرد خاک
اعظم گڑھ: ۔16؍جنوری
(عبد الرحیم شیخ )
اعظم گڑھ ،لال گنج بلاک کے کٹولی خرد رہائشی قاری صلاح الدین کے فرزند حافظ عبد الرحمن آبائی وطن کی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا ۔بروز دوشنبہ کو بعد مغرب حافظ عبد الرحمن نے ہسپتال میں آخری سانس لی۔
تقریباً ایک سال سے کینسر جیسے مرض میں مبتلا تھے ۔صبح بروز منگل کو گیارہ بجے اُنکے اُستاد حافظ عطا الرحمن نے نمازجنازہ ادا کرائی ۔اِس موقع پر خاص طور سے حاجی اسرار احمد ،ہاشم اسرار ،مقامی ممبر اسمبلی،نور عالم،عبد الکریم،شاداب عالم،نور عالم اعظمی، حافظ ابو شہمه ،سمیت بڑی تعداد میں اطراف کے لوگ موجود تھے ۔