ys sharmila sonia gandhi

وائی ​​ایس شرمیلا آندھرا پردیش کانگریس پارٹی صدر مقرر

بین الریاستی تازہ خبر
وائی ​​ایس شرمیلا آندھرا پردیش کانگریس پارٹی صدر مقرر
امراوتی: ۔16؍جنوری
(زین نیوز)
 کانگریس ہائی کمان نے وائی ایس شرمیلا کو آندھرا پردیش پردیش کانگریس کمیٹی کا صدرمقرر کیا ہے۔ اے آئی سی سی نے منگل کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ جاری کردہ ایک پریس
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سبکدوش ہونے والے اے پی کانگریس کے صدرگڈوگو رودر راجو جنہوں نے حال ہی میں عہدے سے استعفیٰ دیا تھا کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا خصوصی مدعو مقرر کیا گیا تھا۔رگڈوگو رودر راجونے اعلان کیاکہ وہ اسی وقت عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں
جب وائی ایس شرمیلا کانگریس پارٹی میں شامل ہوئیں۔ شرمیلا نے حال ہی میں اپنی پارٹی وائی ایس آر ٹی پی کو کانگریس پارٹی میں ضم کر دیا ہے۔انتظامیہ نے اعلان کیا کہ شرمیلا کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وائی ایس شرمیلا کی تقرری اے پی پی سی گڈوگو رودر راجو کے پیر کو استعفیٰ دینے کے 24 گھنٹے کے اندر ہوئی ہے۔ کانگریس میں شامل ہونے کے 15 دنوں کے اندر شرمیلا کو اے پی کانگریس کی باگ ڈور مل گئی۔
انجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے دو بار متحدہ آندھرا پردیش کانگریس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ فی الحال کانگریس کی صفوں میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان کی بیٹی وائی ایس شرمی کو موقع مل رہا ہے۔
امید ہے کہ وائی ایس شرمیلا کا اثر حکمراں اور اپوزیشن پارٹیوں پر پڑے گا کیونکہ اے پی میں دو تین ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ہائی کمان نے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری شرمیلا کو سونپی ہے
کرناٹک کے ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار نے شرمیلا کی پارٹی کے انضمام میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کانگریس پارٹی کے پاس اے پی میں اسمبلی یا پارلیمنٹ کی ایک بھی سیٹ نہیں ہے۔ ریاست کی تقسیم کے بعد پارٹی کو عوام کی حمایت حاصل ہوئی۔