عادل آباد کے نوجوان صحافی حافظ خضر احمد یافعی کو "آفتاب صحافت ایوارڈ”

تازہ خبر تلنگانہ
عادل آباد کے نوجوان صحافی حافظ خضر احمد یافعی کو "آفتاب صحافت ایوارڈ”
عادل آباد:۔ 20؍فروری
(پریس نوٹ)
خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹر کی جانب سے ضلع عادل آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی حافظ خضر احمد یافعی کو آفتاب صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔
خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ مہاراشٹر کے زیر اہتمام  اتوار کے روز  انوار گارڈن فنکشن ہال  ناندیڑ میں منعقد 16ویں سیرت پروگرام مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺ  میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے احباب کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ضلع عادل آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابھرتے ہوئے  بے باک نڈر صحافی حافظ خضر احمد یافعی کے صحافتی خدمات کے اعتراف میں مولانا محمد اسمعیل صاحب لاتور،سینئر ایڈوکیٹ ناندیڑ عبدالرحمن صدیقی اور مفتی الیاس احمد حامد قاسمی  کے ہاتھوں "آفتاب صحافت ایوارڈ و توصیفی سند سے نوازا۔
یہاں اس بات کا تذکرہ بےجا نہ ہوگا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران بے باک نڈر صحافی حافظ خضر احمد یافعی نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر گراؤنڈ رپورٹنگ کرتے ہوئے عادل آباد کی عوام کو باخبر رکھنے اور  عوام کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
خضر احمد یافعی کو ایوارڈ حاصل ہونے پر سینئر صحافی شاہد احمد توکل اور ضلع عادل آباد کے اردو اور دیگر زبانوں سے وابسطہ صحافیوں جناب محبوب خان صاحب،حمید اللہ انور خان صاحب،شفیق احمد اطہر،محمد آصف الدین کے علاوہ علماء و حفاظ،سیاسی و سماجی
شخصیات دوست و احباب اور رشتہ دروں نے خوب دعاؤں سے نوازا اور مزید نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ضلع عادل آباد سے ایک ابھرتے ہوئے بے باک نڈر نوجوان صحافی کو مہاراشٹر میں ایوارڈ سے نوازے جانے پر عادل آباد کے لئے بھی اعزاز قرار دیا۔
صحافی حافظ خضر احمد یافعی نے اعزاز سے نوازنے پر خادمین امت سوسائٹی ناندیڑ، اور مبارک باد پیش کرنے اور ہمت افزائی کرنے والوں کا  فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔اس اعزاز تقریب میں  صحافی عمیم شریف، سماجی کارکن حافظ عارف خان، عتیق الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔