تلنگانہ : محمد قادر کی ہلاکت معاملہ۔سرکل انسپکٹر ِسب انسپکٹرسمیت دو کانسٹبل معطل
حیدرآباد:۔20؍فروری
(زین نیوز بیورو)
انسپکٹر جنرل آف پولیس نے حال ہی میں پولیس تشدد کے نتیجے میں مبینہ طور پر ایک مزدور محمد قادر کی ہلاکت کے معاملے میں چار پولیس افسران کو معطل کر دیا ہے۔
اتوار کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہنی پریہ درشنی کے ذریعہ یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق، میدک ٹاؤن سرکل انسپکٹر مدھو، سب انسپکٹر راج شیکھر، کانسٹیبل پون اور پرشانت کو معطل کر دیا گیا ہے۔
تلنگانہ کے میدک ضلع کے قادر خان کو پولیس نے چین اسنیچنگ کے شبہ میں پکڑا‘حیدرآباد سے لایا گیااور پوچھ تاچھ کے نام پر مارا پیٹا تشدد کا نشانہ بنایاتھا جسے اسکے گردے ناکارہ ہوگئے تھے۔ گاندھی ہاسپٹل میں علاج کے دوران جمعرات کو اس کی موت ہوگئی تھی
مقتول کی اہلیہ سدیشوری اور بڑی بہن تبسم نے الزام لگایا کہ قادر خان کی موت پولیس کے تھرڈ ڈگری کے استعمال کیا گیا تھا۔مبینہ تشدد کی وجہ سے قدیر اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہو سکا اور اس کے گردے بھی خراب ہو گئے مختلف جماعتوں اور عوامی تنظیموں کی جانب سے پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
مجلس کے ایم ایل اے کوثر محی الدین نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہفتہ کو ایس پی روہنی پریہ درشنی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک عرضی پیش کی، جس میں چار پولیس عہدیداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
کانگریس اور بی جے پی نے بھی سی آئی، ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کی حراست میں موت میں مبینہ کردار کی وجہ سے معطلی کا پُرزور مطالبہ کیا تھا۔
ہفتہ کو اس کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی انجنی کمار نے جامع تحقیقات کا حکم دیا۔ میدک ٹاؤن سی آئی مادھو، ایس ایس آئی اور دو کانسٹیبلوں کو آئی جی آفس سے منسلک کیا گیا تھا۔
ایس پی کی طرف سے بھیجی گئی انکوائری اور رپورٹ کی بنیاد پر، آئی جی نے سی آئی مادھو، ایس آئی راج شیکھر اور کانسٹیبل پون پرشانت کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اتوار کو آئی جی نے چاروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے
قدیر خان کو 29 جنوری کو حیدرآباد میں اس کی بہن کے گھر سے چوری کے معاملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں اٹھایا گیا تھا۔ اسے میدک لے جایا گیا جہاں پولیس نے مبینہ طور پر اسے پانچ دن تک غیر قانونی حراست میں رکھا اور اس پر تشدد کیا۔
قدیر کو 2 فروری کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے اسے تھرڈ ڈگری کے طریقوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
مبینہ تشدد کے باعث قدیر اپنے پیروں پر کھڑا نہ ہو سکا اور اس کے گردے بھی خراب ہو گئے۔ 9 فروری کو انہیں میدک کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
قدیر کی حالت مسلسل بگڑتی جارہی تھی، اسے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے گاندھی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ تاہم، وہ 17 فروری کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔
پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ہفتہ کی صبح اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا اور بعد میں اسے میدک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دولڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے
