شہر حیدرآباد وسکندرآباد کے تمام عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی اجتماع 

تازہ خبر تلنگانہ مذہبی
شہر حیدرآباد وسکندرآباد کے تمام عازمین حج کے لئے خصوصی تربیتی اجتماع 
تمام عازمین حج سے شرکت و استفادہ کی پرخلوص گذارش
حیدرآباد:۔4؍مئی
(پریس نوٹ)
 حافظ سید احمد آصف پریس سکریٹری جمعیۃ کی اطلاع کے مطابق حج کمیٹی حیدرآباد (تلنگانہ ) کے زیراہتمام شہر حیدرآباد وسکندرآباد کے عازمین حج کے لیے 8 مئی 2023ء بروز پیر صبح 10 بجے تا 4 بجے بمقام سویرا فنکشن ہال یوسف گوڑہ حیدرآباد میں عالیجناب محمد سلیم الدین  صاحب چئیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر صدارت وحضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی زیرنگرانی ایک عظیم تربیتی اجتماع منعقد ہوگا
 جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ماہرمعلم الحجاج حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم امام وخطیب مسجد حسینی وجئےنگر کالونی ملے پلی حیدرآباد، ومفسرِ قرآن حضرت مولانا محمد الیاس احمد صاحب رشادی وقاسمی دامت برکاتہم، وصاحب نسبت نوجوان عالم دین حضرت مولانا محمد فضل الرحمن محمود صاحب دامت برکاتہم (جانشین حضرت مولانا شاہ کمال الرحمن صاحب قادری رحمہ اللہ) شرکت فرماکر مناسک حج، عمرہ وزیارت مدینہ پر خصوصی خطابات فرمائیں گے،
جس میں بحیثیت مدعوئین خصوصی عالیجناب محمد عرفان صاحب (اے ای او تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی) شرکت فرماکر اسٹیج کی زینت بنیں گے، لہذا شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین حج سے خصوصیت کے ساتھ شرکت واستفادہ کی پرخلوص گذارش صدر وجمیع داران وجمیع اراکین جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد ونوجوانانِ محلہ یوسف گوڑہ نے کی ہے،
 نیز تمام شرکاء سے درخواست ہیکہ پن اور ڈائری وغیرہ اپنے ساتھ ضرور لائیں۔ واضح رہے کہ خواتین کے لئے پردہ معقول نظم رہیگا انشاءاللہ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں9000757347____8897762778