میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کے دفتر پر حملے کے 18 ملزمان گرفتار
بی جے پی کی دو خاتون لیڈرز بھی شامل
نئی دہلی:۔25؍جولائی
(زین نیوز)
میگھالیہ میں وزیر اعلیٰ کے دفتر پر حملہ کرنے والے 18 شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس میں بی جے پی مہیلا مورچہ کے دو عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ان کی شناخت بیلینا ایم ماراک اور دلچے چماراک کے طور پر ہوئی ہے۔
ہجوم نے پیر کی شام تورا میں سی ایم آفس پر حملہ کیا جس میں 5 سیکوریٹی عہدیدار زخمی ہوئے۔پولیس نے ترنمول کانگریس کے دو لیڈروں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے جس میں مبینہ طور پر پیر کی رات عمارت پر حملہ کرنے کے لیے ہجوم کو اکسایا گیا تھا۔
سی ایم کونراڈ سنگما اچک کانشئس ہولیس ٹکلی انٹیگریٹڈ کرائم (اے ایچ آئی ایچ آئی سی) اور گارو ہلز اسٹیٹ موومنٹ کمیٹی (جی ایچ ایس ایم سی) کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے۔
یہ تنظیمیں تورا کو سرمائی دارالحکومت بنانے کے مطالبے کے لیے گزشتہ 14 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پیر کو اپنے نمائندوں کو مذاکرات کے لیے بلایا تھا۔
بات چیت تقریباً ختم ہوئی تھی کہ اچانک ایک ہجوم آیا اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ ہجوم نے سی ایم آفس کا گیٹ توڑنے کی بھی کوشش کی۔ اس حملے میں 21 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
سی ایم کونراڈ سنگما نے تشدد میں زخمی ہونے والے سیکوریٹی عہدیداروں کی حالت دریافت کی۔ زخمی سیکوریٹیعہدیداروں کے ساتھ سنگما کی گفتگو کی تصویر میڈیا میں سامنے آئی ہے۔
تصویر میں زخمی سیکوریٹی عہدیدار فرش پر پڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی عہدیداروںکے لیے 50 ہزار روپے کی امداد اور طبی اخراجات کا اعلان کیا ہے۔
سول سوسائٹی گروپ کا کہنا ہے کہ 1972 میں میگھالیہ کو پہلی بار ریاست کا درجہ ملا۔ اس کے بعد تورا کو دارالحکومت بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مظاہرین نے یہاں منی سیکرٹریٹ بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سرمائی دارالحکومت کی تعمیر ہی گارو پہاڑیوں میں رہنے والی تمام برادریوں کی ترقی اور مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔
