ضلع جگتیال میں بارش کی تباہ کاریاں شاہرائیں مسدود ۔

تازہ خبر تلنگانہ
ضلع جگتیال میں بارش کی تباہ کاریاں شاہرائیں مسدود ۔
کئی مواضعات اور گھروں میں پانی داخل۔ضلع انتظامیہ اور پولیس محترک
جگتیال:۔27؍جولائی
(زین نیوز)
 تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ جگتیال ضلع بھر میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کی عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہےعوام کوکافی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
نچلے سطح کے علاقہ مکمل زیرآب ہوتے جارہے ہیں کئی مواضعات میں پانی داخل ہوچکا ہےپیم بٹلہ منڈل کے مواضعات میں سیلابی پانی کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہو گیاہے۔ منڈلوں، دیہاتوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے خوف کے عالم میں رات گزاری کیونکہ پانی ان کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ کئی شاہرائیں مسدود ہوتی جارہی ہے
ضلع جگتیال کے منڈل کورٹلہ‘ مٹ پلی‘ دھرم پوری‘ رائیکل‘ میڈپلی‘ گُلہ پلی ‘ ملیال‘ کوڑمیال سارانگاپور‘ رائیکل ،ویلگا ٹورکے علاوہ دیگرمنڈل شدید بارش کی وجہ سے متاثر ہیں قومی شاہراہ نظام آباد پربھی گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے
 ضلع کلکٹرجگتیال محترمہ یاسمین باشا‘ ضلع ایس پی جگتیال اے بھاسکر کے علاوہ دیگر عہدیداران ‘ رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار‘ کانگریس سینئر قائد و ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی ‘ نےمختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا مختلف محکموں کے افسران کو عوام کے لئے دستیاب رہنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
اور کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ صفائی ستھرائی کا ہر روز مناسب انتظام کیا جائے اور موسمی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
مسلسل بارش کے سبب عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔اس دوران محکمہ پولیس پوری طرح متحرک ہیں اور مواضعات کادورہ کرتے ہوئے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وہیں  عوام بھی گھروں میں رہنےکی ترجیح دے رہے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے بھی عوام کو گھروں میں رہنے اور شدید ضرورت کے وقت ہی باہر نکلنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔
 ضلع ایس پی بھاسکرنے زیڈ این کو بتایا کہ ریاستی اور ضلع انتظامیہ کے  احکامات کے مطابق ضلع کے خطروں سے پُر علاقوں میں  لبریز ہوکربہہ والی ندیوں اور نہروں کے پاس پولیس پکٹنگ کے ذریعہ چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے اور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں 100 نمبر پر کال کرنے اور مدد حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔
ضلع کلکٹرمحترمہ یاسمین باشاہ نے ضلع کے عہدیداروں کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا انھوں نے ضلع میں بہنے والے ندی نالوں اور مکمل تالابوں کی وجہ سے کسی بھی حادثے کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بہتے پانی والے پلوں پر ٹریفک کو روکنے کا حکم دیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پنچایتی سڑکوں، آر اینڈ بی سڑکوں اور دیگر نقصانات کی تفصیلات پیش کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹریٹ اور پولیس ہیڈکوارٹر میں ایمرجنسی کے موقع رابط کرتے ہوئے مدد حاصل کرنے کے لئے کنٹرول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے اور شدید ایمرجنسی کے وقت ہیلپ لائن نمبرات پر ربط کرنے عوام کو مشورہ دیا گیا ہےکلکٹریٹ میں قائم کیے گئے کنٹرول روم کے نمبر 222557 08724 پر رابطہ کریں۔
شہر جگتیال میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ چنتا کنٹہ تالاب‘ محلہ محبوب پورہ‘ ستاری پیٹ ‘ پیارے بھائی اسٹریٹ‘ گنج  موتے ہاوزنگ بورڈ کالونی‘ مہا لکشمی نگر‘پوچما واڑہ‘ ودیا نگر‘اشوک نگر‘ گوتھرا کالونی‘ کرشنا نگر بائی پاس‘ جام باغ‘ چلکا واڑہ‘ ‘ اور دیگر محلہ جات سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی لوگوں نے پوری رات پریشانی میں گزاری‘ سلیمی گارڈن علاقہ میں جہاں مکانات زیر آب آگئے ہیں
 مرکزی کمیٹی امارات ملت اسلامیہ جگتیال محمد عبدالباری نے بھی مسلمانا ن جگتیال سے بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہےانھوں نے مختلف محلہ جات پہنچ کر بارش سے متاثرہ مکانات اور مکینوں سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔ شہر جگتیال کے مسلم نوجوان رضاکارانہ طور شدید بارش سے پریشان اورمتاثرہ افراد کو ضرور ی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔
ضلع جگتیال کے کورٹلہ مستقر میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیاہے