سومیش کمارکا تبادلہ‘ ڈی او پی ٹی کے احکامات ‘آندھرامیں رپورٹ کاحکم
حیدرآباد:۔10؍جنوری
(زین نیوزبیورو)
تلنگانہ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے پیش نظرڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹرئینگ( ڈی او پی ٹی) نے چیف سکریٹری تلنگانہ مسٹر سومیش کمار کو فارغ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ سومیش کمار کے سبکدوشی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
احکامات میں ڈی او پی ٹی نے کہا ہے کہ وہ 12؍جنوری تک اے پی حکومت کو رپورٹ کرے۔ ریاست کی تقسیم کے دوران مسٹر سومیش کمار کی خدمات کو مرکزی حکومت نے اے پی کو تفویض کیا تھا۔
قبل ازیں سنٹرل ایڈمنسٹریٹیوٹریبونل نے مرکز کے حکم کو روکنے اور تلنگانہ میں اسے جاری رکھنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا تھا۔
مسٹر سومیش کمار ان احکامات کے ساتھ تلنگانہ میں خدمات برقرار رکھ ہوئے ہیں۔2017میں، مرکز نے سنٹرل ایڈمنسٹریٹیوٹریبونل کے حکم کو منسوخ کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجل بھویان کی بنچ، جس نے مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا، نے تازہ ترین احکامات جاری کئے۔
دریں اثناء تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار کاالاٹمنٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا ہے ۔چیف جسٹس جسٹس اجول بھویان کی زیرقیادت بنچ نے فیصلہ سنایا جس میں سومیش کمار کو آندھرا پردیش جانے کی ہدایت دی ہے ۔
متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر سومیش کمارکی خدمات کو مرکز نے آندھرا پردیش کیلئے الاٹ کیا تھا جس پر سومیش کمار سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریبونل سے رجوع ہوئے تھے ۔
ٹریبونل نے تلنگانہ میں خدمات جاری رکھنے کی کمار کو ہدایت دی تھی۔ کمار،ٹریبونل کے عبوری احکامات کے ساتھ تلنگانہ میں خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 2017 میں، مرکز ٹریبونل کے احکامات کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
منگل کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنچ نے ٹریبونل کے عبوری احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ سومیش کمار کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے فیصلے پر عمل درآمد 3 ہفتوں کے لیے روک دی۔ سومیش کمار دسمبر 2019 سے تلنگانہ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
