حیدرآباد:۔10؍جنوری
(زین نیوز)
نویں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ واسپیشل پوکسوکورٹ ایل بی نگرکی جج ہریشا نے ایل بی نگر کے22سالہ نوجوان سی پرسادکو8سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی پر قصوروار ٹھہرایا اور اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی20ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ جج نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم متاثرہ کو بطور معاوضہ ادا کی جائے۔
ایل بی نگر پولیس نے بتایا کہ4؍جون2017ک و11بجے دن متاثرہ کی ماں کی طرف سے شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ3؍جون2017کو شام5بجے وہ اور اس کے شوہر اپنے تین بچوں کو گھر پر چھوڑ کر سبزی بیچنے گئے تھے۔
جب شکایت کنندہ کی آٹھ سال کی بڑی بیٹی ان کے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی، ملزم پرساد اسے ایک قریبی گلی میں لے گیا اور اس کے ساتھ منہ کالا کیا۔
اس نے چیخ و پکار کی تو ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ کرائم نمبر599/2017 تحت تعزیرات ہند کی دفعہ354اور پوکسوایکٹ2012کے سیکشن8کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
آئی او ڈی ناگاراجو، ایس آئی نے شواہد اکٹھے کیے، ملزم کو گرفتار کیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ تفتیش مکمل ہونے پر تحقیقاتی عہدیدار نے چارج شیٹ داخل کی۔
ٹرائل کے دوران آج یعنی10 ؍جنوری کو فاضل کورٹ کے جج ہریشا نے ملزم کو قصوروار ٹھہرایا اور اسے5سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 20,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جو کہ متاثرہ کو بطور معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
معاملے میں، آئی او ڈی ناگراجو، سب انسپکٹر، ایل بی نگر پی ایس، سی ڈی او اے بیرپا پولیس کانسٹبلیل بی نگر ایڈیشنل۔ پی پی کے وی بینا اور ا یڈیشنل پی پی بی سنیتا نے استغاثہ چلایا۔
کمشنر پولیس رچاکونڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے آئی او، سی ڈی او، ا ور پی پیز کی تعریف کی اور ان کے لئے انعامات کا اعلان کیا
