Fire-accident-at-nampally

حیدرآباد: بازار گھاٹ میں رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک 

تازہ خبر
حیدرآباد: بازار گھاٹ میں رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک 
حیدرآباد : ۔13؍نومبر
(زین نیوز)
حیدرآباد میں آج صبح ایک آتشزدگی کا خوفناک حادثہ پیش آیا۔  صبح نامپلی کے بازار گھاٹ میں واقع  چار منزلہ  ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے دو خواتین سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔
مجموعی طور پر 12 افراد آگ کی لپیٹ میں آگئے اور سات ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں پانچ مرد اور دو خواتین شامل ہیں دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ ایسا لگتا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے واقعہ کیمیکل کی بوتلیں پھٹنے سے پیش آیا۔
حکام کے مطابق آگ صبح 9.30 بجے کے قریب اس وقت لگی جب ایک عمارت کے سیلر میں واقع گیراج  میں میکانک ایک کار کی مرمت کر رہا تھا جب ایک چنگاری بھڑک اٹھی اور کچھ کنٹینر میں رکھے ڈیزل میں آگ لگ گئی۔
 جلد ہی آگ پھیل گئی اور کوٹھری میں رکھے کچھ کیمیکل کے ڈرموں میں بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑھا دھواں نکلا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔
آگ بالائی منزلوں تک پھیل گئی اور مکینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے باعث اندر موجود افراد باہر نہ آ سکے عمارت سے بڑے بڑے شعلے نکلتے دیکھے گئے۔حادثے میں گیراج میں موجود گاڑیاں جل گئیں۔ دوسری جانب اپارٹمنٹ میں موجود لوگ خوفزدہ ہیں کیونکہ آگ چاروں منزلوں پر پھیل رہی ہے۔ فائر فائٹرز انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں
اپارٹمنٹ میں انہیں بحفاظت باہر لانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ اب تک ڈی آر ایف اور فائر اسٹاف نے 15 لوگوں کو بچایا ہے۔ آبادی کے وسط میں ہونے والے حادثے کے باعث گرد و غبار کے گہرے دھویں سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ چونکہ آگ آس پاس کی عمارتوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، فائر اسٹاف اور پولیس ان سب کو جگہ سے نکال رہی ہے

ڈی سی پی سینٹرل وینکٹیشورلو نے کہاکہ دو خواتین سمیت سات افراد دم گھٹنے سے مر گئے۔ مزید تین جن کی حالت تشویشناک تھی کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیافائر بریگیڈ کے عملے نے سیڑھیوں کی مدد سے بالائی منزلوں سے لوگوں کو بچایا۔
فائر بریگیڈ کےعہدیداروں نے نصف درجن فائر ٹینڈرز کو موقع پر پہنچا دیا۔ پولیس نے واقعہ کے بعدایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔ کچھ کارکنان کے پھنس جانے کے باعث انہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔