ہندوستان سے عاشق کے لئے پاکستان پہنچنے والی خاتون نے نصراللہ سے نکاح کرلیا
اسلام قبول کرنے کے بعد انجو بن گئی فاطمہ
اسلام قبول کرنے کے بعد انجو بن گئی فاطمہ
پشاور: ۔25؍جولائی
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
ہندوستانی شادی شدہ خاتون انجو دو بچوں کی ما جس نے قانونی طور پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایک دور دراز گاؤں کا سفر کیا تھا نے اسلام قبول کرنے کے بعد منگل کو اپنے فیس بک دوست سے شادی کی اور اب اس کا نیا نام فاطمہ ہے۔جوڑے نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مقامی عدالت میں شادی کی
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جوڑے کو اپر دیر کی ضلعی عدالتوں میں نکاح کی تقریب میں باقاعدہ شکل دی گئی۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجو اور نصراللہ ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں اور خطے کے خوبصورت پہاڑی مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔
34 سالہ ہندوستانی خاتون نے خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں اپنے 29 سالہ پاکستانی دوست نصراللہ کے گھر ٹھہری ہوئی تھی۔ وہ 2019 میں فیس بک پر دوست بن گئے۔انہوں نے سخت سیکوریٹی کے درمیان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی مقامی عدالت میں شادی کی۔
اپر دیر ضلع کے محرر سٹی پولیس سٹیشن کے سینئر افسر محمد وہاب نے پی ٹی آئی کو بتایانصر اللہ اور انجو کی شادی آج ہوئی تھی اور اس کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا باقاعدہ نکاح کیا گیا تھا۔”ولیس کے مطابق دونوں اپر دیر کی عدالت میں نصراللہ کے اہل خانہ، پولیس عہدیداروں اور وکلا کی موجودگی میں پیش ہوئے۔
Video: Indian girl #Anju with her Pakistani friend Nasrullah Khan in his home district Dir pic.twitter.com/jJJaCmxq1U
— Naimat Khan (@NKMalazai) July 25, 2023
مالاکنڈ ڈویژن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناصر محمود ستی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی خاتون انجو کا نام اسلام قبول کرنے کے بعد فاطمہ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستانی خاتون کو پولیس سیکوریٹی میں عدالت سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے نکاح پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستانی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی ہے اور یہاں بہت خوش ہے۔
اس سے پہلے پیر کو دونوں سخت سیکوریٹی کے درمیان سیاحتی سفر پر گئے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ انہوں نے دیر بالا کو ضلع چترال سے ملانے والی لواری ٹنل کا دورہ کیا۔
، منگل کو جیو نیوز نے رپورٹ کیاہے کہ دلکش سیاحتی مقامات کے دورے کی تصاویر میں انجو اور نصراللہ ایک سرسبز و شاداب باغ میں ہاتھ پکڑے بیٹھے نظر آئے۔
انجو جو اتر پردیش کے گاؤں کیلور میں پیدا ہوئی تھی اور راجستھان کے الور ضلع میں رہتی تھی نے اپنی شادی سے پہلے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی ہیں کہ وہ پاکستان میں "محفوظ محسوس کرتی ہیں”
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’’میں یہ پیغام سب کو دینا چاہتی ہوں کہ میں یہاں قانونی طور پر اور منصوبہ بندی کے ساتھ آئی ہوں کیونکہ یہ دو دن نہیں ہوئے تھے کہ میں اچانک یہاں آئی ہوں اور میں یہاں محفوظ ہوں‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انجو ہندوستان میں رہتے ہوئے پہلے ہی شادی شدہ تھیں۔ انجو کے شوہر اروند جو راجستھان میں ہیں پرامید تھے کہ ان کی بیوی جلد واپس آجائے گی۔ ان کی ایک 15 سالہ بیٹی اور چھ سالہ بیٹا ہے۔
