تلنگانہ میں بارش: اسکولوں، کالجوں کو 26-27 جولائی کو تعطیل کا اعلان
حیدرآباد: ۔25؍جولائی
(زین نیوز)
چیف منسٹرتلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کو وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی کو ہدایت کی ہے وہ ریاست بھر میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 26 جولائی سے 27 جولائی تک تمام تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کریں۔
وزیر اعلیٰ جنہوں نے مسلسل بارش کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیاریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈیسے کہا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر احکامات جاری کریں۔
مرکزی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) حیدرآباد نے ریاست کے مختلف اضلاع میں تین دن تک بہت بھاری سے انتہائی بھاری بارش کی پیش قیاسی کے درمیان تلنگانہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جولائی کو تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں شدید سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ حیدرآباد، رنگا ریڈی، میدچل، ویکھر آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، سدی پیٹ، جنگاؤں، راجنا سرسلہ، اور کریم نگر میں بعض اوقات موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
تلنگانہ میں بارش کا سلسلہ 27 جولائی تک جاری رہے گا۔26 جولائی کو بھاری سے بہت زیادہ بارش، اور بعض اوقات مشرقی تلنگانہ، شمالی تلنگانہ کے کچھ حصوں اور وسطی تلنگانہ میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد اور اس کے ملحقہ اضلاع میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔تلنگانہ کی دارلحکومت حیدرآباد میں 27 جولائی کو بھاری سے انتہائی بھاری بارش کا امکان ہے۔