موجود ہ حالات میں معاشرہ کے سدھار اور اصلاح کی فکر کرنا انتہائی ضروری
مشاورتی اجلاس سے ذمہ داران جمعیۃ علماء سرسلہ سے اظہار خیال۔
کاماریڈی:۔18؍مئی
(پریس ریلز )
یقیناً معاشرہ کی اصلاح وسدھار کی فکر اور کوشش سے دونوں جہاں کی کامیابی ملتی ہے، اصلاح معاشرہ کا آغاز ہر ایک فرد اپنے گھر سے کرے، اپنے گھر کے افراد اور خاندان کے لوگوں کو صراط مستقیم پر لانے کی جدو جہد کرے، اس طرح کوشش کرنے سے ہمارا معاشرہ ہر طرح کی برائیوں سے پاک ہوگا،
جمعیۃ علماء ہند کی کامیابی کی دلیل اس کی ذیلی اور مقامی اکائیوں والی یونٹیں ہیں، جس کے تحت پورے ملک کے عوام کی رہبری کیجاتی ہے، جمعیۃ علماء ہند کے اکابرین کا تیار کردہ دستور اتنا بہترین ہے کہ دنیا میں ملت کی بے لوث خدمات انجام دیجارہی ہے،
اسی وجہہ سے جمعیۃ علماء ہند کو عالمی سطح پر امن و امان وشانتی قائم کرنے والی واحد تنظیم تصور کی جارہی ہے، کہ مظلوموں کی مدد کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے، جمعیۃ علماء ہند اور اسکے اکابر دینی و دنیاوی دونوں تعلیم کے حصول کی اہمیت پر زور دیتے ہیں،
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر امیرالہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ نے ایک اجلاس میں کہا کہ مسلمانوں کی ترقی کے لئے دونوں تعلیم کی یکساں اہمیت و ضرورت ہے،
ان خیالات کا اظہار صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک مفتی خواجہ شریف مظاہری مدظلہ نے جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ کے منعقدہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا، اور کہا کہ اکابر مخلوط نظام تعلیم کو غیر مناسب گردانتے ہیں، آج دیکھنے سننے یہی آرہا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں کی مخلوط تعلیم کی وجہ سے آج ناجائز تعلقات پھر معاشقے کی وجہ سے ارتداد بھی انکے لئے سہل ہورہا ہے،
نیز خادم ملت حضرت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے کہا کہ آزادی کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے دینی ادارے قائم کرنے پر زیادہ توجہ دی، کیوں کہ اُس وقت دین کی حفاظت کرنا ضروری تھا،
اور دین کی حفاظت دینی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں تھی، ساتھ ہی انہوں نے ایسی تعلیم پر زور دیا کہ جو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت بھی سنوارے، اور اس کی افادیت صرف دنیا تک محدود نہ رہے،
ایک ایک سنت کو حاصل کرکے زندگی میں لانے کی فکر کریں، درودشریف کی کثرت سے رسول اللہﷺ کی توجہات کے مستحق بنیں، پورے علاقہ میں دین کی فکر عام ہوجائے اس کی جدوجہد کیجائے،
بچوں کی تعلیم ان کے دین وایمان کی حفاظت کے سلسلے میں فکر مند ہونے کی ضرورت ہے، اصلاح معاشرے کی فکر نہ کرنے سے دین بیزاری کا مزاج بن جاتا ہے، دینی دعوتی سرگرمیوں سے اپنے اور اپنے بچوں کو وابستہ کرنا انتہائی ضروری ہے،
مولانا ابوالکلام صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ کی قرات کلام پاک اور حافظ منہاج خان کی نعت شہہ دیںﷺ سے جلسہ کا آغاز ہوا، مولانا نظرالحق قاسمی کی دعا سے جلسہ کا اختتام عمل میں آیا، مولانا ابولکلام صدر جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ نے پابندی سے ہر ہفتہ مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ کے پروگرام مرد وخواتین کے منعقد کرنے کے علاؤہ مستقل اصلاح وسدھار کی فکر وکوشش کرنے کا عزم کیا،
قاری مجاہد آرگنائزر سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سرسلہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر حافظ علیم الدین، نجم الدین، حافظ شمشاد، نائب قاضی گمبھیراؤ پیٹ سید شرف الدین ہاشمی، محمد قطب الدین نے حاضرین کا استقبال کیا۔
