تلنگانہ: جگتیال کے شمشان گھاٹ میں نصف شب کے بعد نوجوان نے کالا جادو کی پوجا کی
شہر کی کئی گلیوں میں نوجوان کو برہنہ گھومتے دیکھ کر لوگ خوفزدہ
جگتیال:۔18؍مئی
(زین نیوز)
جگتیال ضلع مستقرمیں واقع موتے شمشان گھاٹ میں، آدھی رات کو ایک نوجوان نے کالا جادو سیکھتے ہوئے ہلچل مچادی۔لا جادو سیکھنے کے لئے پوجا کرنے کے واقعہ سے لوگوں میں دہشت طاری ہے
چہارشنبہ کے روز جگتیال شہر کے موتے روڈ پر واقع شمسان گھاٹ میں ایک نامعلوم نوجوان نے شمشان گھاٹ میں برہنہ کھڑے ہو کر دیوانہ وارپوجا کی۔مقامی لوگوں نے دیکھاتوشمشان گھاٹ میں گئے
ایک نامعلوم نوجوان برہنہ کھڑا لاشوں کی راکھ لے کر اپنے جسم مل کرراکھ پر کچھ لکھ رہا ہے اور کچھ منتر پڑھ رہا ہے۔ قبرستان میں نوجوان کا رویہ دیکھ کر مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ کچھ نوجوانوں نے ہمت کی اور لاٹھیوں سے اس کا پیچھا کیا تو وہاں سے فرار ہوگیا
تاہم مذکورہ نوجوان شمسان گھاٹ سے جمبی گدے کے اس پار تحصیل چوراستہ پر آیا ۔رات گئے شہر کی کئی گلیوں میں نوجوان کو برہنہ گھومتے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ وہ کون ہے؟اس نے شمسان گھاٹ میں برہنہ ہوکر پوجا کیوں کی؟ کیا وہ اپنا دماغی توازن کھو چکا ہے؟لیکن اس نوجوان کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے

یا اس نے یہ جان بوجھ کر کیا ہےیہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس شخص نے منتر اوم نمہ شیوایا کا نعرہ لگایا تھا۔کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ وارانسی میں اگورے بھی شمسان گھاٹ میں برہنہ ہوکر اپنے جسم پر راکھ لگا کر بھگوان شیو کی پوجا کرتے ہیں۔ ویسے بھی ایسے واقعات سے لوگ حیران ہیں۔
۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بھی اس واقعہ کی اطلاع مل گئی ہے اور تفصیلات حاصل کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں میں کالے جادو اور جادو کے بارے میں غلط فہمیاں ہیں توہم پرستی ہے تو انہیں دور کیا جائے گا۔
