بی آر ایس آندھرا میں کچھ نہیں کرسکتی‘ اقلیتوں کیلئے 120کروڑ بھی ناکافی

تازہ خبر تلنگانہ
 چندرابابونائیڈو‘ اب کے سی آر کے ساتھ کھیلیں گے۔جگا ریڈی
حیدرآباد۔26 ؍دسمبر
(زین نیوزبیورو)
 کانگریس ایم ایل اے جگاریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے پارٹی کے نام سے ‘ٹی’ ہٹا کر تلنگانہ کی توہین کی ہے۔
آج یہاں میڈیا سے بات کے دوران انہوں نے کہا کہ چندرابابونائیڈو اس لئے تلنگانہ آئے کہ کے سی آر  بی آر ایس کی آڑ میں آندھراپردیش جانے کی تیاری کررہے تھے ۔ورنہ وہ تلنگانہ آنے والے ہی نہیں تھے۔انہوں نے الزام لگا یاکہ کے سی آر نے ہی انہیں تلنگانہ آنے کا موقع فراہم کیا۔
 انہوں نے کہا کہ کے سی آر بی آر ایس کے ذریعہ وہاں کے عوام کو  میں اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتے۔ لیکن بابو تلنگانہ کو راغب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نام سے تلنگانہ کو ہٹانے سے ہی کے سی آر کی طاقت ختم ہوگئی۔
 انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے تلنگانہ کاز کا قتل کیا ہے ۔دوسرے معنوں میں کے سی آرنے و سیاست کو زندگی بخشنے والے درخت کو کاٹ دیا ہے۔جگاریڈی نے کہا کہ چندرا بابونائیڈو کے سی آر کے ساتھ کھیلیں گے  اور تلنگانہ میں سنجیدہ سیاست کی جائے گی۔
 انہوں نے کہا کہ اگر بی آر ایس مہاراشٹرا اور کرناٹک میں جائے گا تو تلگو دیشمبھی جائے گی۔ انہوں نے  رائے ظاہر کی کہ کے سی آر بی آر ایس سے کامیاب نہیں ہوں گے۔
 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی آمد کے بعد اقلیتی قرض نہیں دئے گئے تھے، لیکن متحدہ ریاست میں کانگریس حکومت کے تحت 100 فیصد سبسیڈی کے ساتھ چھوٹے تاجروں کو قرض دیا گیا تھا۔
 حال ہی میں حکومت نے اقلیتی کارپوریشن کو50کروڑ روپے دیے ہیں تاہم اس کوبڑھاکر اب 120کروڑ کیامگر یہ رقم بھی کافی نہیں ہے، صرف 1200 لوگ ہی اس سے مستفید ہونگے۔ انہوں نے کم از کم  1500 کروڑ روپے مختص  کرنے کی مانگ کی۔ جگاریڈی نے اس کیلئے درخواست کی آخری تاریخ 5 جنوری   سے آگے بڑھانی چاہئے۔