جگتیال ضلع میں پولیس فلیگ ڈے کے موقع پر طلبہ کے لیے آن لائن مضمون نویسی
مقابلے اردو‘ تلگو، اور انگریزی تینوں زبانوں میں منعقد ہوں گے۔جگتیال — ضلع ایس پی اشوک کمار
جگتیال:۔13؍ اکتوبر
(زین نیوز)
پولیس شہیدوں کی قربانیوں کی یاد میں ہر سال 21 اکتوبر کو "پولیس فلیگ ڈے” منایا جاتا ہے۔ اسی موقع پر ریاستی پولیس محکمہ کی جانب سے طلبہ میں شعور بیداری کے لیے آن لائن مضمون نویسی مقابلے منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع جگتیال ضلع ایس پی اشوک کمار آئی پی ایس نے دی۔
ایس پی نے بتایا کہ یہ مقابلے تلگو، انگریزی اور اردو تینوں زبانوں میں منعقد ہوں گے۔ چھٹی جماعت سے لے کر پی جی تک کے طلبہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مضامین 28 اکتوبر تک ارسال کریں۔ ضلع کی سطح پر بہترین تین طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں ریاستی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ملے گا۔
ضلع سطح کے مقابلے میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام بھی دیا جائے گا۔ایس پی اشوک کمار نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔
مضمون کا موضوع:“Drugs Menace: Role of Police in Prevention and How
Students Can Stay Away from Drugs”(
(منشیات کی لعنت — اس کی روک تھام میں پولیس کا کردار اور طلبہ منشیات سے کس طرح دور رہ سکتے ہیں)
:👉 شرکت کا طریقہ: درج ذیل لنک پر کلک کریں
اپنا نام، تعلیمی اہلیت اور دیگر تفصیلات درج کریں۔3️⃣ مضمون کو کاغذ پر لکھ کر اس کی تصویر یا PDF فائل (زیادہ سے زیادہ 500 الفاظ)
اپ لوڈ کر کے جمع کریں۔