Moulana Syed Asjad Madni

مسجدِ نور کاماریڈی میں جگر گوشہء شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب

تازہ خبر تلنگانہ
مسجدِ نور کاماریڈی میں جگر گوشہء شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی کا خطاب
دانشورانِ قوم و ملت سے شرکت کی پُر خلوص درخواست
کاماریڈی :۔13؍اکتوبر
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیت علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام کل بروز منگل 14 اکتوبر 2025صبح 9 بجے مسجدِ نور مدرسہ مصباح الہدیٰ کاماریڈی میں ایک عظیم الشان تربیتی اجلاس بعنوان موجودہ حالات اور ہماری دینی و ملّی ذمہ داریاں منعقد ہوگا
 اس اجلاس کی صدارت عمیدُ العلماء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی قاسمی مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش) فرمائیں گے جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر جگر گوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی صاحب مدظلہ (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند و چیئرمین حضرت مولانا حسین احمد مدنی ٹرسٹ) خطاب فرمائیں گے پروگرام میں ممتاز علماء و قائدین کے اہم خطابات ہوں گے
 جن میں حضرت مولانا مفتی شہاب الدین صاحب قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری، جمعیۃ علماء جھارکھنڈ)حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی مدظلہ (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا)حافظ محمد جہانگیر حلیمی صاحب (خازن جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش)کے نام نمایاں ہیں پروگرام کا آغاز قاری خوش الحان حافظ محمد عبدالرحمن حلیمی صاحب کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوگا نعتیہ کلام مولانا ابوالکلام صاحب پیش کریں گے
خطبۂ استقبالیہ مولانا مفتی عمران خان قاسمی مدظلہ (صدر مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی) دیں گے جبکہ مسلم گھریلو تنازعات کا شرعی حل پر مولانا مفتی محمد خواجہ شریف مظاہری صاحب خطاب فرمائیں گے اجلاس کی نظامت مولانا مفتی محمد ریحان قاسمی صاحب (نائب صدر ضلعی جمعیۃ کاماریڈی) کے سپرد ہوگی اور کنوینر اجلاس کے فرائض حافظ محمد یوسف حلیمی انور صاحب (جنرل سکریٹری مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی)  انجام دیں گے
صدر و اراکینِ جمعیۃ علماء ضلع کاماریڈی نے ائمہ خطباء علماء دینی کارکنان اور عوام سے پُر خلوص اپیل کی ہے کہ آج کے اس اہم فکری و اصلاحی اجلاس میں ضرور شریک ہوں تاکہ امت کے اتحاد فکری بیداری اور منظم دینی خدمت کا پیغام عام ہو سکے
 رابطہ برائے معلومات  الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی 9618156786،9848787553