جگتیال ضلع ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے زیر اہتمام9 لاکھ مالیت کا گانجہ تلف
گانجہ یا دیگر نشہ آور اشیا کی ، فروخت یا استعمال پر سخت کارروائی۔۔ ضلع ایس پی اَشوک کمار
جگتیال :۔12؍اگست
( نمائندہ زین نیوز)
جگتیال ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج 36 مقدمات میں ملزمان سے ضبط کیے گئے 35.96 کلو گرام ممنوعہ گانجے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضلعی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کی نگرانی میں ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کے ضوابط کی پاسداری کرتے ہوئے ایسنریشن کے عمل کے ذریعے تلف کیا گیا۔
ضلع ایس پی جگتیال اَشوک کمار آئی پی ایس نے بتایا کہ تلف کیے گئے گانجے کی مالیت تقریباً 9 لاکھ روپے ہے۔ ضلعی ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ضلعی ایس پی اَشوک کمار آئی پی ایس نے خدمات انجام دیں جبکہ کمیٹی کے اراکین میں ایس بی ڈی ایس پی وینکٹ رمنا، ریزرو انسپکٹر کرن کمار، اور سی سی ایس انسپکٹر سری نواس شامل تھے۔
اس موقع پر ایس پی اَشوک کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق ضلع کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج 36 مقدمات میں موجود گانجے کو تلف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افراد غیر قانونی منافع کے لیے گانجے کی کاشت اور فروخت میں ملوث ہیں، جو شہری اور دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو لالچ دے کر نشے کی لت میں مبتلا کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو روکنے کے لیے ضلع بھر میں پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ گانجہ یا دیگر نشہ آور اشیا کی نقل و حمل، فروخت یا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اس پروگرام میں ڈی ایس پیز رگھو چندر اور رامولو، سی سی ایس انسپکٹر سری نواس، سی آئیز روی اور کرناکر، ریزرو انسپکٹر کرن کمار اور دیگر عملہ نے شرکت کی
