Jeevan Reddy

تلنگانہ کے عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں، متبادل کے طور پر کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں

تازہ خبر تلنگانہ
تلنگانہ کے عوام ریاست میں تبدیلی چاہتے ہیں، متبادل کے طور پر کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں
اقتدار پر آتے ہی 6 گیارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا
کانگریسی امیدوار ٹی۔جیون ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل، میڈیا سے خطاب
جگتیال :۔7؍نومبر
( زین نیوز)
تلنگانہ کی عوام ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے اور متبادل کے طور پر کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ کانگریس پارٹی ریاست کے عوام کا متبادل ہےیہہ بات کانگریس کے سینئر قائد ایم ایل سی و حلقہ اسمبلی جگتیال کے کانگریس کے امیدوار مسٹر ٹی جیون ریڈی نے پرچہ نامزدگی کے بعد تحصیل چوراستہ پرایک بڑے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کانگریس امیدوار جیون ریڈی نے آج مقامی آر ڈی او آفس پہنچ کر ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ قبل ازیں اندرا بھون سے کانگریس کے، قائدین، کارکنوں اور مداحوں کے ساتھ ایک بہت بڑی ریلی نکالی۔جس نے ماضی کی جگتیال کی جیترا یاتر ‘ جیت کا جلوس کی تاریخ کو بھی پیچھے چھوڑا دیا ۔
Jeevan Reddy
حکومت سے سوال کرنے اور آوازآٹھانے والی قائد کے لئے کونے کونے سے لوگ جمع ہوئے۔آج کانگریس کی جانب سے نکالی گئی ریالی میں جیون ریڈی کے مداح ہم آپ کے ساتھ ہیں نعرہ کے ساتھ بھاری تعداد میں جگتیال ضلع کے کونے کونے سے رضاکارانہ طور پر حمایت میں آئے۔
کانگریس پارٹی کے جھنڈوں اور تالیوں کے ساتھ جیون ریڈی کی نامزدگی کی حمایت میں ایک بڑی ریالی نکالی۔ اس ریالی میں کانگریس قائدین کانگریس پارٹی کی چھ گارنٹی(ضمانتوں) اسکیموں کے پلے کارڈتھامے ہوئے تھے
 یہ ریالی جگتیال ضلع مستقر اندرا بھون سے ا جمبی گدے سے ہوتے ہوئے گلہ پلی روڈ، پرانے بس اسٹینڈ تک پہنچی۔ وہاں جیون ریڈی نے آر ڈی او آفس پہنچ کر ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر کانگریس لیڈر محمد مکثر علی نہا ل موجودتھے۔
Jeevan reddy
 بعدازاں تحصیل چوراستہ پر ایک بڑے مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ تلنگانہ کی عوام ریاست میں تبدیلی چاہتی ہے اور متبادل کے طور پر کانگریس کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ کانگریس پارٹی ریاست کے عوام کا متبادل ہےکانگریس کے اقتدار آتے ہی کانگریس پارٹی کی چھ گارنٹی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گاانہوںنے تلنگانہ کی عوام سے درخواست کی کہ ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو ایک موقع دیں۔
کے سی آر کی زیر قیادت حکومت سے ملک میں تلنگانہ ریاست کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ کالیشورم پراجکٹ کے نام پر ریاست کو قرضوں کی ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے سی ایم کے سی آر ذمہ دار ہیں ریاست کے تمام لوگ موجودہ حکومت کے خلاف ہیں۔
 جیون ریڈی نے کہاکہ وہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر پر قانونی انکوائری کرائی جائے پھر وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کے سی آر کا کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم کی تعمیر کے ذمہ دار سبھی کا جیل جانا یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے سی آر تحریک کی امنگوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل قربانیوں سے ہوئی تھی۔ریاست کے عوام نے تحریک کے قائد کے طور پر پہچانے جانے والے کے سی آر کو دو مواقع دیئے اور یہ کہ کے سی آر تحریک کی امنگوں کو پورا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے۔
 اس مو قع پرکانگریس قائدین مسٹر گری ناگہ بھوشنم، کوتہ موہن‘ وجیہ لکشمی دیویندرِ کومٹالہ سرنیواس،گاجولہ راجندر، محمد مجیب الدین،محمد معز الدین،‘ محمد سراج الدین منصور‘ محمد شکیل خان‘ خواجہ لیاقت علی محسن‘ محمدامین الدین ‘ خواجہ سمیع الدین اظہرحافظ سید شمس الدین تبریز،محمدحبیب الدین ،منورائیکل ،اور دیگر موجودتھے