Mahmood abbas

فلسطین کے صدر پر جان لیوا حملہ، قافلے پر شدید فائرنگ

تازہ خبر عالمی
فلسطین کے صدر پر جان لیوا حملہ، قافلے پر شدید فائرنگ
محمود عباس اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ ایک محافظ ہلاک
نئی دہلی:۔8؍نومبر
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان ایک اور واقعہ سامنے آ رہا ہےفلسطین کے صدر محمود عباس پر بدھ کے روز جان لیوا حملہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔
 اطلاعات کے مطابق ابو جندل کے بیٹے نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔اس عسکریت پسند تنظیم نے عباس کو ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔
گزشتہ روز یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد عباس کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں فلسطینی صدر بال بال بچ گئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ‘ابو جندل کے بیٹے نے فلسطینی صدر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب فلسطینی رہنما کو لے جانے والے کاروں کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ ترکی نیوز کے مطابق اس واقعے میں عباس کا ایک محافظ شدید زخمی ہوا۔ اس واقعے کی ویڈیو آن لائن گردش کرنے لگی اور بہت سے لوگوں نے اسے قتل کی کوشش قرار دیا۔
عسکریت پسند گروپ کے حملہ آوروں کی جانب سے صدر کے قافلے پر حملے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ‘سن آف ابو جندل’ کے دہشت گرد صدر عباس کے قافلے پر فائرنگ کر رہے ہیں
۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مسلح افراد ایک گھر کے سامنے کھڑی گاڑی کے آس پاس موجود تھے۔ حملہ آوروں کی جانب سے چلائی گئی گولی کھلے میں موجود عباس کے ایک محافظ کو لگی جس کے بعد وہ زمین پر گر گیا

https://twitter.com/dngfngb138808/status/1722058060468789463

 تاہم حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی۔ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ابو جندل کے بیٹےنے صدر عباس کو اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔
اس گروپ نے فلسطینی صدر کے لیے "برادر ابو مازن” کا نام استعمال کیا۔ بھائی ابو مازن کے پاس 24 گھنٹے کا وقت ہے کہ وہ ایک واضح موقف پیش کریں، تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے قبضے کے ساتھ مکمل تصادم کا اعلان کریں، اور مجرم (انٹونی) بلنکن کے بیانات کی مذمت کریں
 گزشتہ روز یہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد عباس کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں فلسطینی صدر بال بال بچ گئے۔ واضح رہے کہ ‘ابو جندل کے بیٹےنے فلسطینی صدر پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
محمود عباس نے اتوار کے روز مغربی کنارے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے اچانک ملاقات کی۔ بلنکن کے ساتھ ملاقات میں عباس نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ پر اپنے حملے بند کرے۔
حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کی صبح اسرائیل کے خلاف ال اقصیٰ سیلاب کے نام سے ایک وسیع حملہ شروع کیا۔