سدارمیا نے کرناٹک کے وزیر اعلی اورشیوکمار نے نائب وزیر اعلی کا حلف لیا
حلف لینے والے 8 وزرا ء میں بی زیڈ ضمیر احمد خان بھی شامل
پہلی کابینہ کی میٹنگ میں کانگریس کے 5 وعدوں کی منظوری
کرناٹک میں بی جے پی ایک غیر ذمہ دار حکومت تھی”: سدارامیا
بنگلورو:۔20؍مئی
(زین نیوز ڈیسک)
کرناٹک میں ہفتہ کو کانگریس کی حکومت بن گئی۔ سدارامیا نے دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر تھاور چند گہلوت نے کانتی راو اسٹیڈیم میں منعقد باقار حلف برداری تقریب میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر سدارمیا اور مسٹر شیوکمار کے ساتھ آٹھ ایم ایل ای نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔
مسٹر سدارمیا اور مسٹر شیوکمار کے ساتھ آٹھ ایم ایل ای نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔ان وزراء میں جی پرمیشورا (ایس سی)، کے ایچ منیاپا (ایس سی)، کے جے جارج (اقلیتی-مسیحی)، ایم بی پاٹل (لنگایت)، ستیش جارکی ہولی (ایس ٹی-والمیکی)، پرینک کھڑگے (ایس سی)، راملنگا ریڈی (ریڈی) ، اور بی زیڈ ضمیر احمد خان (اقلیتی مسلم) شامل ہيں۔
ہلی کابینہ میں شمالی کرناٹک کے بجائے جنوبی کرناٹک پر توجہ دی گئی ہے۔ جنوبی کرناٹک سے 5 وزیر ہیں جبکہ شمالی سے صرف 3 ہیں
اس کے ساتھ ہی کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں کانگریس کی طرف سے کئے گئے وعدوں کو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔
کرناٹک کے وزیر اعلی کے طور پر باضابطہ طور پر چارج سنبھالنے کے بعد، سدارامیا نے کہا، "ہم نے اپنے منشور میں بہت سے وعدے کیے تھے۔ ہم نے اپنی پانچ ضمانتوں کے ذریعے کرناٹک کے لوگوں کو اپنا وعدہ دیا۔
پہلی کابینہ میٹنگ میں پانچ ضمانتوں کو لاگو کرنے پر اتفاق کیا گیا، 165 وعدوں میں سے 2013-2018 میں ہم نے 158 پر عمل کیا، لوگ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں، لیکن اپوزیشن بی جے پی عوام کو غلط راستے پر لے جا رہی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی ایک غیر ذمہ دار حکومت تھی۔ "
میٹنگ سے پہلے راہل گاندھی نے حلف برداری تقریب میں کہا تھا کہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔
کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، سابق صدر راہول گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو اور کئی دیگر سینئر کانگریس لیڈروں نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
کرناٹک حکومت ہوا ۔ جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجاشوی یادو، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین، نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما فاروق عبداللہ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) پی ڈی پی) کی رہنما محبوبہ مفتی اور کئی دیگر اپوزیشن لیڈروں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔
