وزیر اعظم مودی نےجاپان کے ہیروشیما میں گاندھی جی کے مجسمے کی نقاب کشائی انجام دی
ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ عدم تشدد کے خیال کو آگے بڑھائے گا۔وزیر اعظم مودی
نئی دہلی:۔20؍مئی
(زین نیوز ورلڈ ڈیسک)
وزیر اعظم مودی نے جاپان میں 77 سال قبل ایٹم بم حملے کا شکار ہوئے ہیروشیما شہر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔۔پی ایم مودی نے جاپانی زبان میں ایک ٹویٹ میں لکھا۔”
ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔ ہیروشیما میں یہ مجسمہ ایک بہت اہم پیغام دیتا ہے۔ امن اور ہم آہنگی کے گاندھیائی نظریات عالمی سطح پر گونجتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتے ہیںنھوںنے کہا کہ مہاتما گاندھی کا مجسمہ عدم تشدد کے خیال کو آگے لے جائے گا۔
مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ آج بھی دنیا ‘ہیروشیما’ کا لفظ سنتے ہی خوفزدہ ہو جاتی ہے،
دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ کے ایٹمی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں تقریباً 140,000 لوگ مارے گئے تھے۔مجھے G7 سربراہی اجلاس کے لیے جاپان کے دورے کے دوران مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا موقع ملا۔
"پی ایم مودی نے مزید کہاکہ یہ جاننا میرے لیے بہت بڑا لمحہ ہے کہ میں نے جاپانی وزیر اعظم کو جو بودھی درخت تحفے میں دیا تھا وہ یہاں ہیروشیما میں لگایا گیا ہے تاکہ لوگ یہاں آکر امن کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں”۔
رونمائی کی تقریب کے دوران موجود معززین میں وزیر اعظم کے مشیر خاص نکاتانی جین، ہیروشیما شہر کے میئر کاسومی متسوئی؛ ہیروشیما سٹی اسمبلی کے اسپیکر جناب تتسونوری موتانی، ہیروشیما کے اراکین پارلیمنٹ اور جاپان میں مہاتما گاندھی کے پیروکار شامل تھے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہیروشیما میں جاری جی 7 میٹنگ میں بطور مہمان شرکت کی۔ G7 دنیا کے سات ترقی یافتہ اور امیر ممالک کا گروپ ہے۔ جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ اسے گروپ آف سیون بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں سے وزیر اعظم پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کا دورہ کریں گے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جاپان کے شہر ہیروشیما میں جاری G7 سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ حالانکہ مودی اور زیلنسکی نے 15 ماہ سے جاری جنگ کے دوران فون پر بات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہیروشیما میں بھی بات چیت ہوئی۔ اس دوران قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول موجود تھے۔ معلومات کے مطابق وزیر اعظم مودی نے زیلنسکی سے کہا کہ یوکرین جنگ معیشت اور سیاست کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ہندوستان اس جنگ کے خاتمے کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے۔
