Jabalpur Road

 حادثے کے بعد شوہر بیوی کی نعش موٹر سائیکل سے باندھ کر لے جانے پر مجبور

تازہ خبر قومی
 حادثے کے بعد شوہر بیوی کی نعش موٹر سائیکل سے باندھ کر لے جانے پر مجبور
انتظامیہ و سماج کی بے حسی بے نقاب
ناگپور :۔12؍اگست
(انٹر نیٹ ڈیسک)
 مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے انتظامیہ اور سماج دونوں کی بے حسی کو عیاں کر دیا۔ ضلع سیونی کے رہائشی امیت یادو کو اپنی بیوی کی لاش کو موٹر سائیکل سے باندھ کر لے جانا پڑا کیونکہ حادثے کے بعد نہ کسی راہگیر نے مدد کی اور نہ ہی بروقت انتظامیہ پہنچ سکی۔ یہ واقعہ 9 اگست کو ناگپور۔جبل پور قومی شاہراہ پر پیش آیا، جس کی ویڈیو اب منظر عام پر آچکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امیت یادو اپنی اہلیہ گیارسی کے ساتھ ناگپور کے لوناارا سے اپنے گاؤں کرن پور (مدھیہ پردیش) جا رہے تھے کہ راستے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں گیارسی سڑک پر گر گئیں اور ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔
امیت کے مطابق، حادثے کے بعد انہوں نے گزرنے والے متعدد لوگوں سے مدد کی اپیل کی مگر کسی نے رک کر مدد نہیں کی۔ مجبوراً انہوں نے اپنی بیوی کی لاش کو موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ سے باندھا اور گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ راہگیر راستے میں انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

اسی دوران پولیس نے انہیں راستے میں روکا اور لاش کو اندرا گاندھی میڈیکل کالج، ناگپور پہنچایا، جہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔متوفیہ کے شوہر نے میڈیا کو بتایا:”حادثہ دیولپر کے قریب پیش آیا۔ میں اپنے بھائی کے گھر کرن پور جا رہا تھا کہ ایک ٹرک ڈرائیور نے ہمیں کاٹ دیا۔
 میں اور میری بیوی گر گئے، اور وہ موقع پر ہی مر گئی۔ میں خوفزدہ ہو گیا تھا۔یہ سانحہ نہ صرف ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہوئی اموات کی نشاندہی کرتا ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ ایسے مواقع پر عوام اور انتظامیہ کی بروقت مدد کہاں غائب ہو جاتی ہے