Traffice Police Consiling

جگتیال میں ٹریفک چالان بقایہ دار پر کارروائی

تازہ خبر تلنگانہ
جگتیال میں ٹریفک چالان بقایہ دار پر کارروائی، 
پولیس کی جانب سے ہیلمنٹ پہننے اور درست کاغذات رکھنے کی ہدایت 
جگتیال:۔ 8 اگست
 (نمائندہ زین نیوز) 
جگتیال ٹاؤن انسپکٹر پی۔ کروناکر کی ہدایت پر آج شام ٹاؤن سب انسپکٹر کے۔ کمار سوامی نے اپنے عملے کے ہمراہ پرانے بس اسٹینڈ علاقے میں گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی۔
اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار کی گاڑی کی جانچ کی گئی، جس پر 28 زیرِ التوا چالان پائے گئے، جن کی مجموعی رقم ₹8400 تھی۔ پولیس نے گاڑی مالک کو فوری مشورہ دیتے ہوئے اس رقم کو ادا کرنے کی تلقین کی۔
پولیس کی کونسلنگ کے بعد مذکورہ شہری نے چالانات کی مکمل رقم ادا کر کے انہیں کلیئر کر دیا۔ اس موقع پر ایس آئی کمار سوامی نے ہدایت دی کہ آئندہ گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں اور گاڑی کے تمام ضروری کاغذات (رجسٹریشن، انشورنس، لائسنس وغیرہ) اپنے پاس رکھیں۔
آخر میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑک حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ رکھیں