Superim-Court

یوپی میں 2017 سے اب تک 183 انکاؤنٹرس کی تحقیقات کا مطالبہ

تازہ خبر قومی
یوپی میں 2017 سے اب تک 183 انکاؤنٹرس کی تحقیقات کا مطالبہ
سیاستداں و مافیا عتیق احمد کے قتل کے بعد، سپریم کورٹ میں عرضی
نئی دہلی:۔17؍اپریل
(زیڈ این ایم ایس)
بنے والے عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف کو گولی مار کر ہلاک کردینے کے واقعہ کے بعد ایک وکیل کے ذریعہ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے ایک سابق جسٹس کی سربراہی میں ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے
جو کہ  2017 سے اب تک ہوئے 183   انکاؤنٹرس کے بارے میں پوچھ گچھ کرے مفاد عامہ کی عرضی ایڈوکیٹ وشال تیواری نے دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے۔
ایڈوکیٹ وشال تیواری نے اپنی مفاد عامہ کی عرضی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو کانپور بکرو انکاؤنٹر کیس 2020 جس میں وکاس دوبے اور ان کے معاونین کی تحقیقات، جمع کرنے اور ثبوتوں کو ریکارڈ کرنے کی ہدایت دے کر فرضی انکاؤنٹر کا پتہ لگانے کی ہدایت جاری کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔
انکاؤنٹر میں پولیس کے ہاتھوں مارے گئے کیونکہ انکوائری کمیشن پولیس ورژن کی تردید میں شواہد کو ریکارڈ نہیں کرسکا اور اس کی عدم موجودگی میں انکوائری رپورٹ داخل کر دی ہے۔”
درخواست میں کہا گیا ہے کہ” اتر پردیش پولیس نے  ڈیر ڈیولس (DAREDEVILS ) ٹی وی سیریس بننے کی کوشش کی ہے،” ۔ عرضی گزار نے کہا کہ اس کی پی آئی ایل قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی اور اتر پردیش کی طرف سے کی جا رہی جابرانہ پولیس بربریت کے خلاف ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے شدید خطرہ ہیں اور اس طرح کی کارروائیاں انارکی کا قیام اور پولیس اسٹیٹ کی بنیادی ترقی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماورائے عدالت قتل یا  فرضی پولیس انکاونٹرس کی قانون کے تحت بہت بری طرح مذمت کی گئی ہے اور یہ جمہوری معاشرے میں نہیں ہو سکتے۔ پولیس کو حتمی انصاف کی فراہمی یا سزا دینے والی اتھارٹی بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
” درخواست گزار نے کہاکہ سزا دینے کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہے، پولیس جب DARE DEVILS بن جاتی ہے تو قانون کی پوری حکمرانی ختم ہو جاتی ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں پولیس کے خلاف خوف پیدا ہوتا ہے جو کہ جمہوریت کے لیے بہت خطرناک ہے اور اس کے نتیجے میں مزید جرائم بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے عتیق احمد اور ان کے بھائی کے قتل کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔گینگسٹر سے سیاست دان بنے عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو پولیس کی موجودگی کے درمیان پریاگ راج کے ایک ہسپتال لے جانے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
جمعہ کو، اتر پردیش پولیس نے کہا کہ اس نے چھ سالوں میں انکاؤنٹر میں 183 مبینہ مجرموں کو گولی مار دی ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے اعداد وشمار میں گینگسٹر سے سیاستدان بنے عتیق احمد کے بیٹے اسد اور اس کے ساتھی غلام کا جھانسی میں جمعرات کو پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر بھی شامل ہے۔
یوپی پولیس اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ 2017 سے لے کر اب تک ریاست میں 10,900 سے زیادہ پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، جب مسٹر آدتیہ ناتھ نے پہلی بار اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان مقابلوں میں 23,300 مبینہ مجرموں کو گرفتار کیا گیا اور 5,046 زخمی ہوئے۔
ان میں زخمی ہونے والے پولیس عہدیداروں کی تعداد 1,443 تھی اور 13 ہلاک ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مارچ 2017 سے انکاؤنٹر میں مارے گئے 13 پولیس عہدیداروںمیں سے آٹھ کو کانپور کی ایک تنگ گلی میں بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کے ساتھیوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔
اس سے پہلے ہفتہ کی رات، عتیق احمد اور ان کے بھائی کو پریاگ راج میں تین حملہ آوروں نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ پولیس وین سے باہر نکل کر ہسپتال جارہے تھے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے تینوں کو گرفتار کر لیا۔ انہیں 14 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔