miscreants attacks-1

نظام آباد ضلع میں مجلسی قائدین کے قافلہ پر شر پسندوں کا حملہ

تازہ خبر تلنگانہ
نظام آباد ضلع میں مجلسی قائدین کے قافلہ پر شر پسندوں کا حملہ
جلسہ رحمۃ اللعالمین میں شرکت کے لئے حیدرآباد جانے کے دوران واقعہ
کمشنر پولیس نے امن برقرار رکھنے کی خواہش کی
نظام آباد :۔25؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ میں جوں جوں انتخابات قریب آتے جارہے ہیں اسی طرح ریاست میں نفرت کا بازار اور سیاست گرم ہونے لگی ہے چند شر پسند عناصر کی جانب سے پُر امن فضاء کو منصوبہ بند طریقہ سے مکدر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، پُر امن فضاء کو بگڑنے کو سے پہلے بچانے کی ضرورت ہے ضلع نظام آباد کی پُر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
دارلسلام حیدرآبادمیں گزشتہ شام مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ رحمۃ اللعالمین میں شرکت کے لئے جانیوالے ضلع جگتیال کے کورٹلہ او رمٹ پلی سے تعلق رکھنے والے مجلسی قائدین و محبان مجلس کے قافلہ پر ضلع
نظا م آباد کے جکران پلی وبرہمن پلی کے حدودمیں نیشنل ہائی 44 پر شر پسندوںنے لاٹھیوں او رمہلک ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ۔ جس میں مجلس کےکچھ افراد زخمی ہوئے جنھیں آر مور اور نظام آباد کے سرکاری ہسپتال میں شریک کروایا گیا ہے ۔
صدر مجلس اتحاد المسلمین کورٹلہ محمد صابر نے بتایا کہ کورٹلہ اور مٹ پلی سے تعلق رکھنے والے مجلسی قائدین اور محبان مجلس قافلہ کی شکل میں گزشتہ شام چھ بجے جلسہ رحمۃ اللعالمین میں شرکت کے لئے جارہے تھے کہ آر مور کے قریب نشہ میں دھت نوجوانوں کی ایک اسکارپیو گاڑی نے انکی گاڑی کو اور ٹیک گیا اور روک کر فحش کلامی کرتے ہوئے گالیاں بکیں اور کہاکہ تم لوگ حیدرآباد کیسے جاسکتے ہو ہم لوگ تم کو دیکھ لیں گے۔
 ذرائع کے مطابق اور دوران مجلسی کارکنوں اور نوجوانوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی جس کے بعد نوجوانو ں موضع کی عوام کو اس بات کی طلاع دی جس کے بعد جکران پلی اور برہمن پلی کی عوام نے لاٹھیوں اور مہلک ہتھیاروں سے مجلس کے قافلہ پر حملہ کردیا اور گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے
اس حملہ میں مجلس کے کئ قائدین زخمی ہوئے جبکہ چار قائدین شدید طور پر زخمی ہوئے حملہ آوروں نے ایک نوجوان کا ہاتھ بھی فیکچر کردیا گیاحملہ میں زخمی ہونے والوں میں صدر مجلس مٹ پلی محمد عقیل‘محمد سمیر‘ محمد وزیر ‘ اور محمد شفیع شامل ہیں جن کو آر مور اور نظام آباد کے سرکاری دواخانوں میں شریک کروایا گیا ہے
miscreants attacks
واقعہ کی اطلاع پرسابق ڈپٹی میر ایم اے فہیم سرکاری دواخانے پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور صورتحال کا جائزہ لیکر کمشنر پولیس نظام آباد وی ستیہ نارائینہ سے بات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا۔اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا
ساتھ انھوں نے اس واقعہ کی اطلاع معتمدعمومی مجلس اور رکن ا سمبلی یاقوت پورہ احمد پاشا قادری کواس حملہ کی اطلاع دی ۔ جس پر رکن اسمبلی یاقوت پورہ احمد پاشا قادری نے کمشنر پولیس نظام آبا د وی ستیہ نارائینہ سے فون پر ربط پیدا کیا اورشر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
جس پر پولیس کمشنر نظام آباد نے کہاکہ قانون  ہر حال میں اپنا کام کر ئے گااور خاطیوں کو گرفتار کرنے کے پولیس کو روانہ کردیا گیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کے بعد نقص امن کے خطرہ بنے والوں کو قطعی بخشا نہیں جائے گا
پولیس کمشنر نے حالات کو پُرامن رکھنے میں پولیس کا تعاون کرنے کی خواہش کی ہے۔مجلسی قائدین نے ڈیچپلی اورآرمور پولیس اسٹیشنس میںشکایت درج کروائی ۔ سرکل انسپکٹر کے کرشنا‘ سب انسپکٹر وجئے بابو‘ اور  ترپھاٹی سے زخمیوں سے انکے بیانات قلم بند کیے۔