راہول گاندھی کو حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج
ملعون ٹی راجہ سنگھ نے اسد الدین اویسی کو گوشہ محل سے لڑنے کا چیلنج دیا
حیدرآباد:۔25؍ستمبر
(زین نیوز )
کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی کے ‘حیدرآباد سے مقابلہ کے لیے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو چیلنج کرنے کے بعد گوشہ محل کےرکن اسمبلی اور بی جے پی کے معطل لیڈر معلون ٹی راجہ سنگھ نے اسد الدین اویسی کوگوشہ محل سے اپنے حلقہ سے انتخاب لڑنے کا چیلنج دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں حیدرآباد کے ایم پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر صدر مجلس گوشہ محل سے الیکشن لڑتی ہے توضمانت ضبط ہوجائے گی
راجہ سنگھ نے کہاکہ راجہ سنگھ نے کہاکہ کانگریس کو چیلنج کرتے ہوئے راہول گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی وجہ سے اویسی آج اس پوزیشن پر ہیں۔ پارٹی نے ان کی پرورش کی۔یہی وہ کانگریس ہے جس نے آستین کے سانپ کو دودھ پلایا ہے۔اور یہی کانگریس اپنے مفاد کے لئے اسد الدین اویسی جیسے لوگوں کو نہیں پالتی غداروں کا جنم نہیں ہوتا
میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں (اسد الدین اویسی)۔ اگر آپ بہادر ہیں تو گوشہ محل کے حلقہ میں آکر الیکشن لڑیں۔اگر آپ نہیں آتے تو اپنے بھائی یا کسی اور کو گوشہ محل میں الیکشن لڑنے کے لیے بھیج دیں۔ گوشہ محل حلقہ میں آپ جس کو بھی میدان میں اتاریں گے ضمانت ضبط کروادوں گا اس کی جمع پونجی ختم ہو جائے گی
…. तुम्हे चुनौती देता हूं कि मेरे खिलाफ लड़ें या अपने छोटे भाई को मेरे खिलाफ गोशामहल से उम्मीदवार बनाकर खड़ा करें, मैं यह सुनिश्चित कर दूंगा कि तुम्हारी पार्टी को जमानत भी नहीं मिलेगी…. pic.twitter.com/OuQCtNNXON
— Raja Singh (Modi Ka Parivar) (@TigerRajaSingh) September 25, 2023
راجہ سنگھ نے افسوس کا اظہار کیااوراسد الدین اویسی پر اپنا حملہ جاری رکھتے ہوئےراجہ سنگھ نے کہاکہ آپ نے پارلیمنٹ میں خواتین کے ریزرویشن بل کے خلاف ووٹ دیا۔کیا تم نے تلنگانہ میں کتنے خواتین کو اپنی پارٹی سے ٹکٹ دیا ہے
مزید کہاکہ اویسی کو ڈر ہے کہ پارلیمنٹ میں ماب لنچنگ ہوسکتی ہےماب لنچنگ ہوگی یا نہیں ہوگی وہ پتہ نہیں ہے جس دن ہوگی وہ تمہاری ہوگی اتنا توطئے ہے کیونکہ تمہارے جیسے لوگوں کو بھارت میں رہنے کا حق نہیں ہے
کیا آپ نے کبھی مجلس پارٹی سے خواتین کو ٹکٹ دیا ہے؟ آپ کے دادا اور پردادا نے بھی مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ اس لیے پرانے شہر میں مسلمان غریب ہو گئے ہیں۔پرانے شہر کے مسلمانوں کا نہ تمہار ے دادا نے بھلا کیا ہے اور تمہارے باپ نے بھلا کیا اورنہ ہی تم کرررہے ہو
راجہ سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ مجلس نے 4102 میں کانگریس پارٹی اور8102 میں گوشہ محل کے مسلمانوں کے ووٹوں کو ٹی آر ایس کو بیچا ہے اور اب 3202 میں بی آر ایس کو بیچے گی
اسد الدین اویسی نے اتوار کی رات حیدرآباد میں منعقدہ ایک جلسہ عام میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو چیلنج کیا تھا کہ وہ 2024 کے عام انتخابات میں ان کے خلاف حیدرآباد سے سے لڑیں۔ ویناڈ سے نہیں– وایناڈ چھوڑو، شیروانی والے سیاہ ٹوپی والے سے لڑو۔