سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ سے اب محبت کا اظہار حیران کن
سابق وزیر ہریش راؤ پر ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کی سخت تنقید
سابق وزیر ہریش راؤ پر ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کی سخت تنقید
حیدرآباد: ۔17؍ڈسمبر
(زین نیوز)
انجہانی سابق وزیر اعظم نرسہما راؤ سے اپنی گہرئی وابستگی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر ہریش راؤ کو نے کل (ہفتہ) اسمبلی میں دئیے گئے بیان پی وی نرسمہا راؤ کانگریس وادی تھے
کانگریس ہائی کمان نے ان کی تذلیل کی خاص طور پر ان کی موت کے بعد دہلی میں ان کی آخری رسومات اور یادگار سے انکار کرکے کانگریس قیادت نے نہ صرف ان کی توہین کی بلکہ تلنگانہ کے کروڑوں لوگوں کی عزت نفس کو بھی ٹھیس پہنچائی پر کانگریس کے ایم ایل سی مسٹر ٹی جیون ریڈی نے سخت تنقید کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا ۔
اتوار کو حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پی وی نے بطور وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم نے اپنی خدمات انجام دیں اور کانگریس انہیں اس عہدہ پر لایا گیا ہے جو انہوں نے سنبھالا تھا۔
مسٹر جیون ریڈی نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نرسہما راؤ کے اہل خانہ نے درخواست کی کہ پی وی کی آخری رسومات حیدرآباد میں ادا کیں جائیں اور یہ تمام رسمی طور پراور احترام کے ساتھ ادا کی گئیں لیکن یہ تکلیف دہ ہے کہ بی آر ایس لیڈر ہریش راؤ پی وی نرسہما راؤ کی آخری رسومات کو لیکر اب تنقید کر رہے ہیں۔
جیون ریڈی نے بی آر ایس کے قائدین پر تنقید کی جو ایک تحریکی پارٹی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اے پی کو پانی کی غیر قانونی منتقلی پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھدراچلم کے 7 منڈل کھو چکے ہیں اور بی آر ایس لیڈر اب خود غرضانہ سیاست کے لیے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے سی آر کو سیلیرو پاور پراجیکٹ کے نقصان کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں این ٹی پی سی کے ذریعے 4000 میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا حق ہے۔ لیکن وہ 2600 میٹر واٹ کا پاور پلانٹ لگانے کے لیے مرکز پر دباؤ نہیں ڈال سکے۔
مسٹر جیون ریڈ ی نے مزید کہا کہ وہ کے سی آر ، آٹی ٹی آئی آر اور پارٹیشن ایکٹ کے حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ تنقید بند کی جائے۔ بی آر ایس نے کالیشورم پروجیکٹ کو سیاحتی مقام بنا دیا ہے اور کالیشورم کی بدعنوانی کو بے نقاب کیا جائے گا۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے کہا کہ سی ایم ریونت کے ذریعہ لیا گیا فیصلہ ایک اچھا نتیجہ ہے۔