ganagreddy1

"تمہیں اورتمہاری پارٹی کو بھی سلام’‘‘جگتیال میں کانگریس لیڈر کا قتل

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
"تمہیں اورتمہاری پارٹی کو بھی سلام’‘‘جگتیال میں کانگریس لیڈر کا قتل
کانگریس کی آڑ میں بی آر ایس رہنما قتل کی سازشیں کر رہے ہیں۔
چیف وہپ اڈلورِی لکشمن کمار پر ایم ایل سی جیون ریڈی کی برہمی ‘ سنسی خیز تبصرے
جگتیال :۔22؍اکتوبر
( عمرا ن زین )
جگتیال ضلع میں کانگریس لیڈر کے وحشیانہ قتل کی واردات پیش آئی۔کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی کے قریبی ساتھی دست راست ضابطہ پور کے سابق ایم پی ٹی سی  (58) مارو سالہ گنگاریڈی کا بہیمانہ قتل کر دیا گیا۔
 گنگا ریڈی آج صبح کی چہل قدمی کے بعد اپنی موٹر سیکل پر گھر لوٹ رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والی ایک کار کے ذریعہ بتھنی سنتوش گوڑ نا می شخص نے ٹکر ماری اور جب وہ نیچے گر ے تو چاقوؤں سے اندھا دھند حملہ کردیا
جس میں گنگا ریڈی شدید زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے فوری طور پر گنگاریڈی کوہسپتال کیا تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگاریڈی کی منتقلی کے دوران راستے میں ہی موت ہوگئی۔کانگریس لیڈر مارو گنگا ریڈی کے قتل نے ضلع میں سنسنی پھیلا دی ہے
اس واقعہ پر مشتعل جیون ریڈی نے اپنے پیروکاروں کے ساتھ جگتیال۔دھرمپوری مین روڈ پر دھرنا دیا اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمین کو فوری گرفتار کیا جائے اور کارروائی کی جائے۔
انھوں نے کہاکہ اپنے بھائی کو کھو دیاجیون ریڈی نے کہا کہ بدمعاشوں نے ایک بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ گنگا ریڈی کا قتل کیا۔ سابق ایم پی ٹی سی گنگاریڈی کے قتل کی وجہ بتنی سنتوش گوڑ نامی شخص ہے۔
 جیون ریڈی کا الزام ہے کہ انھوں نے سنتوش گوڑ نامی شخص کے متعلق پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس نے ماضی میں کئی بار گنگا ریڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جیون ریڈی نے الزام لگایا کہ گنگا ریڈی کو پرانے دھڑوں نے قتل کیا کیونکہ یہ ایک سیاسی قتل ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں کانگریس اقتدار میں ہونے کے باوجود ضلع میں کانگریس قائدین کے لیے کوئی سیکیوریٹی نہیں تھی اور جگتیال میں بی آر ایس کا راج جاری ہے۔
کانگریس کارکنوں کے سڑک پر دھرنا دینے سے گاڑیوں کی آمدورفت ٹھپ ہوگئی۔ پولیس نے ٹریفک کو بائی پاس روڈ سے موڑ دیا۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قتل کی وجہ زمینی تنازعہ ہے یا سیاسی دشمنی۔ضلع میں قتل کے خلاف احتجاج میں جیون ریڈی کی حمایت کے لیے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوئی ۔
پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے تھے، گورنمنٹ وہپ دھرما پوری کے ایم ایل اے وڈلوری لکشمن‘ ویمولواڑا کے ایم ایل اے آدی سری نواس اور نے جیون ریڈی کی حمایت میں احتجاج میں حصہ لیا۔
 سابق ایم پی ٹی سی گنگاریڈی کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل مسٹر جیون ریڈی نے اپنی ہی حکومت پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔چیف وہپ اڈلورِی لکشمن کمارسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "تمہیں اورتمہاری پارٹی کو بھی سلام’‘۔ کانگریس پارٹی کے کچھ قائدین مٹانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ‘ اورمیں کانگریس پارٹی میں کئی ذلتیں برداشت کر رہا ہوں
 رکن قانون ساز کونسل مسٹر جیون ریڈی کے سنسنی خیر تبصروں اوربیانات کے مطابق پارٹی کے منحرف افراد کی سازش کے نتیجے میں یہ قتل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کے رہنماؤں کو ضلع میں تحفظ حاصل نہیں اور گنگا ریڈی کو قتل کرنا گویا خود ان کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے کانگریس میں تذلیل اور ذہنی اذیت کا شکار تھے۔
 انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ پارٹی کے اصولوں کے خلاف 10 حلقوں میں بی آر ایس کے ایم ایل ایز کو شامل کیا گیا ہے اور کانگریس کی آڑ میں بی آر ایس رہنما قتل کی سازشیں کر رہے ہیں۔
جیون ریڈی نے کہاکہ کانگریس حکومت میں کانگریس کارکنوں کو یقین نہیں ہے۔ راجیو گاندھی سے لے کر آج کے راہول گاندھی تک وہ انحراف کی حوصلہ افزائی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ لیکن آج کانگریس ریاستی پارٹی نے اسے نظر انداز کر دیا ہے۔ کے سی آر نے جو کچھ بھی کیا آج کانگریس قائدین کر رہے ہیں۔ وہ بھول رہے ہیں کہ راہل گاندھی ہمارے لیڈر ہیں۔ کانگریس کی صفوں میں شدید مایوسی ہے۔ میں کسی کو یقین دلانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔ میں اپنے غم کا اظہار کر رہا ہوں،
وہیں ایم ایل سی جیون ریڈی نے فون کے پر پی سی سی چیف مہیش کمار گوڑ کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں، اور اب انہیں اس طرح کا صلہ مل رہا ہے۔
انہوں نے معذرت کے ساتھ کہا کہ وہ اب مزید پارٹی میں نہیں رہ سکتے اور فون کاٹ دیا۔ دوسری طرف گورنمنٹ چیف ویپ لکشمن کمار سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا، "تمہیں اور تمہاری پارٹی کو سلام، اب میں کوئی فلاحی تنظیم بنا کر عوام کی خدمت کروں گا، میں پارٹی میں تذلیل برداشت نہیں کر سکتا
ا
گنگا ریڈی کے قتل میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل ضابط پور گاؤں کے بیتنی سنتوش گوڑ نامی نوجوان نے کیا ہے۔ پولیس نے پہلے ہی ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک پولیس افسر جو جگتیال کے رورل سب انسپکٹر ہے پر الزام ہے کہ ان کے ملزم بٹینی سنتوش کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ ایم ایل سی جیون ریڈی سابق ایم پی ٹی سی گنگاریڈی پر شکایت کے باوجود کوئی کارروائی کرنے میں کوتاہی کا الزام لگا یا ہے۔ ایم ایل سی جیون ریڈی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قتل کی وجہ پولیس کی لاپرواہی ہے۔