پرینکا گاندھی نے ویاناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
وائناڈ :۔23؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے23 اکتوبر، بدھ روڈ شو کے بعد ویاناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس دوران ان کے ساتھ والدہ سونیا گاندھی ‘ بھائی راہول گاندھی ،اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بھی موجود تھے۔کلپٹہ میں ایک میگا روڈ شو کے بعد، پرینکا ضلع کلکٹریٹ گئی اور ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ریٹرننگ آفیسر ڈی آر میگھاشری کے سامنے اپنے کاغذات جمع کرائے
پرینکا کے بھائی راہول گاندھی کے ذریعہ خالی کردہ کیرالہ کی وائناڈ سیٹ کے لئے ضمنی انتخاب 13 نومبر کو ہونے والا ہے۔ نامزدگی سے قبل پرینکا گاندھی نے کہاکہ جب میں 17 سال کی تھی میں نے 1989 میں پہلی بار اپنے والد کے لیے مہم چلائی تھی۔
تب سے ان 35 سالوں میں ماں اور بھائی کے لیے ووٹ مانگیں۔ اب میں پہلی بار اپنے لیے سہارا مانگ رہا ہوں۔راہول گاندھی نے کہا کہ وایناڈ ملک کا وہ خطہ ہے جہاں سے 2 ایم پی ہیں۔ ایک سرکاری ایم پی ہے اور دوسرا غیر سرکاری ایم پی ہے۔ دونوں وایناڈ کے لیے کام کریں گے۔
پرینکا گاندھی پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف نویا ہری داس کو میدان میں اتارا ہے۔ لوک سبھا انتخابات 2024 میں راہل گاندھی نے کیرالہ کے وائناڈ اور یوپی میں رائے بریلی لوک سبھا سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
انہوں نے گاندھی خاندان کی روایتی نشست رائے بریلی کا انتخاب کیا اور ویاناڈ کو چھوڑ دیا۔ یہاں ووٹنگ 13 نومبر کو ہوگی اور نتائج 23 نومبر کو آئیں گے۔
اگر منتخب ہوئے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب پرینکا گاندھی وڈرا رکن پارلیمنٹ کے طور پر پارلیمنٹ میں داخل ہوں گی۔ یہ بھی پہلی بار ہوگا کہ گاندھی خاندان کے تین افراد – سونیا گاندھی ، راہول اور پرینکا – ایک ساتھ پارلیمنٹ میں ہوں گے۔ راہل لوک سبھا کے رکن ہیں اور سونیا راجیہ سبھا کی رکن ہیں۔