ہریانہ :گروگرام کے سیکٹر 57 میں ہجوم نے مسجد میں آگ لگا دی
امام مسجد جاں بحق تین زخمی۔ رات دیر گئے ہجوم کا حملہ پولیس
گروگرام:۔یکم؍اگست
(زین نیوز ڈیسک)
میوات کے نوح میں بھڑکی تشدد کی آگ گروگرام تک پہنچ گئی ہے۔۔فسادیوں نے گروگرام کے سیکٹر7 میں آدھی رات کو ایک مسجد کو نذر آتش کر دیا اور بہار سے تعلق رکھنے والے مسجد کے امام مولانا سعد (22) کو ہلاک کر دیا۔مسجد خورشید کا ایک اور ملازم زخمی ہو کر آئی سی یو میں داخل ہے، جبکہ ایک اور شخص معمولی زخمی ہونے سے بچ گیا۔
” ڈی سی پی ایسٹ نتیش اگروال نےبتایاکہ تقریبا 45 لوگوں کے ایک ہجوم نے پیر کی رات دیر گئے مسجد پر حملہ کیا اور بعد میں اسے آگ لگا دی گئی۔ کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے اور تین زخمی ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ڈی سی پی ایسٹ نے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کر لی گئی ہے اور مساجد کے ارد گرد سیکوریٹی سخت کر دی گئی ہے ۔
پولیس کے مطابق ہجوم آدھی رات کے بعد سیکٹر 57 میں واقع انجمن مسجد کے پاس پہنچا۔ ہجوم میں سے کچھ لوگوں نے مسجد میں موجود لوگوں پر گولیاں چلائیں اور اسے بھی آگ لگا دی۔امام سعد نے رات 11.30 بجے گھر واپس اپنے بھائی سے بات کی تھی اور اس خطرے سے آگاہ کیا تھا جس کا انہیں سامنا تھا۔
مقامی تھانے کی پولیس ٹیم نے نماز مغرب کے بعد مسلمانوں کو یقین دلایا تھا کہ مسجد میں ایک ٹیم خود موجود رہے گی اور امام اور دیگر ملازمین محفوظ رہیں گے کیونکہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔رات 12 بجے کے قریب فسادیوں نے مسجد پر حملہ کیاسی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے اور آگ لگا دی۔
تشدد میں اب تک 5اموات کی اطلاع ہے، گاڑیوں کو جلایا گیا، گروگرام اور میوات کے علاقے میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان، 2 دن کے لیے انٹرنیٹ بندہےاورضلع نوح میں 2 روز کے لیے کرفیو نافذہے
ہندوتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جو ہجوم کی قیادت کرنے والے کے مطابق بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی اسلحے اور پٹرول بموں سے لے کر پستول سے لیس ہےعلاقے میں ہر چیز کا استعمال ہو رہا ہے۔ سوہنا اور فیروز پور جرکا تک تشدد پھیل چکا ہے۔
#NuhViolence #NuhVoilence continued to spill over in #Gurgaon #Gurugram as a mosque in sector 57 was torched. One man sleeping inside was shot dead and he was not a maulana says @gurgaonpolice another burnt rushed to hospital. Internet suspended in #Sohna #Pataudi #Manesar . pic.twitter.com/s823Uo1Jws
— Sumedha Sharma (@sumedhasharma86) August 1, 2023
وزیر اعلیٰ نے ہندی میں ایک ٹویٹ میں کہا، "آج کا واقعہ افسوسناک ہے۔ میں تمام لوگوں سے ریاست میں امن برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ قصورواروں کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا، اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔
ہریانہ حکومت نے پیر کو نوح اور گروگرام میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کیے، مرکز نے ریاست میں حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی 20 کمپنیاں بھیجیں۔
پیر کی رات دیر گئے، ہریانہ حکومت نے بھی ایک حکم جاری کیا، جس میں گروگرام، فرید آباد اور پلوال میں منگل کے لیے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔